Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پراپرٹی فائلوں کی خرید و فروخت کی قانونی حیثیت، فراڈ روکنے کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل

Web Desk by Web Desk
دسمبر 30, 2025
in پاکستان
0
پراپرٹی فائلوں کی خرید و فروخت کی قانونی حیثیت، فراڈ روکنے کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل

اسلام آباد: وزیراعظم نے پراپرٹی فائلز، بشمول پلاٹس، ولاز اور اپارٹمنٹس کی خرید و فروخت کی قانونی حیثیت، ریونیو اثرات اور ریگولیٹری فریم ورک کا جامع جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

یہ اقدام بڑھتے ہوئے فراڈ، ٹیکس چوری اور سرمایہ کاروں کے حقوق کے تحفظ سے متعلق خدشات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق، کمیٹی کے سربراہ وزیرِ قانون و انصاف ہوں گے جبکہ اس میں چیئرمین ایف بی آر، تمام صوبوں کے سینئر ممبرز بورڈ آف ریونیو (ایس ایم بی آرز)، نیب کا 21 گریڈ یا اس سے اوپر کا ایک سینئر نمائندہ، چیف کمشنر اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری اور ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کا ایک نمائندہ بھی شامل ہوں گے۔

کمیٹی کو رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں جاری جائیداد کی فائلز کی خرید و فروخت کے قانونی اسٹیٹس اور عملی طریقہ کار کا جائزہ لینے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ یہ کمیٹی وفاقی اور صوبائی سطح پر حکومت کی آمدنی (محصولات) پر اس کاروبار کے اثرات کا بھی تجزیہ کرے گی۔

کمیٹی کا ایک اہم مینڈیٹ فائل ہولڈرز اور جائیداد کے خریداروں کے حقوق کا تحفظ بھی ہے، خاص طور پر ایسے معاملات میں جہاں ڈویلپرز نے فراڈ کیا ہو، جن میں جعلی یا دوہری فائلز کا اجراء اور ایک ہی جائیداد کی متعدد بار فروخت شامل ہیں۔

ٹی او آرز (Terms of Reference) کے تحت کمیٹی متعلقہ قوانین میں ترامیم کی تجاویز بھی پیش کرے گی تاکہ پراپرٹی فائلز کی خرید و فروخت کو ایک باضابطہ قانونی فریم ورک کے تحت لایا جا سکے۔ اس کا مقصد ٹیکس کی درست وصولی کو یقینی بنانا اور رئیل اسٹیٹ کے خریداروں و سرمایہ کاروں کو قانونی تحفظ فراہم کرنا ہے۔ کمیٹی کو یہ اختیار بھی دیا گیا ہے کہ وہ اپنے مینڈیٹ سے متعلق دیگر امور کا بھی جائزہ لے سکتی ہے۔

کمیٹی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ایک ماہ کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے، جبکہ ایف بی آر کمیٹی کی کارروائی کے لیے سیکریٹریل سپورٹ فراہم کرے گا۔

یہ کمیٹی اسلام آباد اور راولپنڈی میں سامنے آنے والے ایک بڑے ہاؤسنگ اسکینڈل کے بعد تشکیل دی گئی ہے، جس میں نجی ہاؤسنگ اسکیموں اور سوسائٹیوں پر الزام تھا کہ انہوں نے بغیر کسی زمین کے 90 ہزار سے زائد پلاٹس فروخت کیے اور جعلی لینڈ بینک کی تشہیر و ممبرشپ جاری کر کے سرکاری ملازمین اور ریٹائرڈ افراد سمیت خریداروں سے سیکڑوں ارب روپے وصول کیے۔

 

Tags: #پراپرٹی #رئیل_اسٹیٹ #کمیٹی #اسلام_آباد #راولپنڈی #فائلز #فراڈ #ٹیکس #ghazwa_news #Property #RealEstate #Committee #Islamabad #Rawalpindi #Fraud #Tax #LegalFramework
Previous Post

پاکستان نے اسرائیل کا صومالی لینڈ تسلیم کرنےکا اعلان مسترد کردیا، فلسطینیوں کی بے دخلی کی کوششیں ناقابل قبول قرار

Next Post

سابق بنگلادیشی وزیراعظم خالدہ ضیا 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

Next Post
سابق بنگلادیشی وزیراعظم خالدہ ضیا 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

سابق بنگلادیشی وزیراعظم خالدہ ضیا 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • چیف آف آرمی اسٹاف پولو اور نیزہ بازی چیمپئن شپ 2025 اختتام پذیر
  • حماس غیرمسلح نہ ہوئی توبھاری قیمت چکائے گی، امریکی صدر
  • قرض پروگرام کے تحت آئی ایم ایف کی نئی شرائط سامنے آگئیں
  • سال 2025 کی مقبول ترین گیمز میں ’روبلوکس‘ نے میدان مار لیا
  • 2025 میں پاکستانیوں نے گوگل پر سب سے زیادہ کیا تلاش کیا؟

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم