پچاسویں چیف آف آرمی اسٹاف پولو اور نیزہ بازی چیمپئن شپ 2025 اختتام پذیر ہوگیا۔ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ وفاقی وزیر داخلہ، چیف سیکرٹری پنجاب اور شائقین کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پولو چیمپین شپ میں پشاور کور نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ گوجرانوالہ کور نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ چیمپئن شپ میں کل 8 ٹیموں نے حصہ لیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مقابلوں میں کامیاب ہونے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔
چیف آف ڈیفنس فورسز کی آمد پر کور کمانڈر لاہور اور چیئرمین پاکستان پولو فیڈریشن نے انہیں خوش آمدید کہا۔ پولو اور ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ پاک فوج کی کھیلوں سے وابستہ شاندار روایات، نظم و ضبط اور اعلیٰ کارکردگی کی عکاس ہے۔
