امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کو خبردار کیا ہے کہ وہ غیرمسلح نہ ہوئی تو بھاری قیمت چکانا پڑے گی لیکن ہم ایسا نہیں چاہتے ۔ غزہ کی تعمیرنو کا کام جلد شروع ہوگا۔
اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کےبعد مشترکہ پریس کانفرسن میں امریکی صدر نے کہا ابراہم معاہدے میں توسیع ممکن ہے۔ سعودی عرب کسی مرحلے پر اس معاہدے میں شامل ہوجائے گا۔
صدرٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتےہوئے کہا اگر ایٹمی پروگرام دوبارہ شروع کیا تو فوری کارروائی ہوگی۔ ساتھ ہی تہران کے ساتھ معاہدے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔ ان کایہ بھی کہنا تھا کہ ایران اپنا بیلسٹک میزائل پروگرام جاری رکھتا ہے تو وہ اسرائیل کی طرف سے حملے کی مکمل حمایت کریں گے۔
امریکی صدر نے کہا اسرائیل اور شام کے درمیان سیکیورٹی معاہدہ ممکن ہے۔ صدرٹرمپ نے مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیوں سے سوفیصد متفق نہیں۔ اس موقع پر نیتن یاہو نے صدر ٹرمپ کی جانب سے اسرائیل کی مسلسل حمایت کی تعریف کرتے ہوئے اسرائیل کا اعلیٰ ترین ایوارڈ دینے کا اعلان کیا۔

