Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

فنگرپرنٹ تصدیق میں دشواری کا مسئلہ ختم، نادرا میں فَیس بائیومیٹرک تصدیقی سہولت کا آغاز

Web Desk by Web Desk
دسمبر 31, 2025
in پاکستان, ٹیکنالوجی
0
فنگرپرنٹ تصدیق میں دشواری کا مسئلہ ختم، نادرا میں فَیس بائیومیٹرک تصدیقی سہولت کا آغاز

اسلام آباد: نادرا نے چہرے کی شناخت پر مبنی بائیومیٹرک تصدیقی سہولت کا آغاز کر دیا ہے، جس سے بزرگ شہریوں اور ایسے افراد جنہیں طبی مسائل کی وجہ سے فنگر پرنٹس کی تصدیق میں دشواری ہوتی تھی، آسانی ہوگی۔

نادرا کے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی ہدایت پر کئی اقدامات کیے گئے ہیں اور قومی شناختی کارڈ قوانین میں ترمیم کر کے بائیومیٹرک کی تعریف وسیع کر دی گئی ہے۔ اب شہری چہرے کی شناخت کے ذریعے بھی بائیومیٹرک تصدیق کروا سکیں گے، جبکہ یہ سہولت پاک آئی موبائل ایپ پر بھی دستیاب ہوگی۔

20 جنوری سے نادرا مراکز میں چہرے کی شناخت پر مبنی بائیومیٹرک تصدیقی سرٹیفکیٹ کا اجرا کیا جائے گا۔ شہری ضرورت پڑنے پر معمولی فیس کے عوض یہ سرٹیفکیٹ حاصل کر سکیں گے۔ فنگر پرنٹس کی تصدیق نہ ہونے کی صورت میں شہری قریبی نادرا رجسٹریشن مرکز جائیں گے، جہاں چہرے کی شناخت کی کارروائی مکمل ہونے پر سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔ اس سرٹیفکیٹ پر تصویر، شناختی کارڈ نمبر، نام، ولدیت، منفرد ٹریکنگ آئی ڈی اور کیو آر کوڈ شامل ہوگا اور یہ سرٹیفکیٹ سات دن کے لیے قابلِ استعمال ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق نادرا اس نظام کے نفاذ کے لیے مکمل تیار ہے اور متعلقہ سرکاری و نجی اداروں سے ضروری اقدامات کی درخواست کر دی گئی ہے۔ 20 جنوری کے بعد اس سہولت کی دستیابی سے متعلق کسی بھی شکایت کی صورت میں متعلقہ ادارے یا محکمے سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ ڈیجیٹل آئی ڈی کے اجرا کے بعد یہ سہولت پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر بھی دستیاب ہو جائے گی۔

 

Tags: #نادرا #بائیومیٹرک #چہرے_کی_شناخت #ڈیجیٹل_آئی_ڈی #پاک_آئی_ڈی #NADRA #Biometric #FaceRecognition #DigitalID #PakID #ghazwa_news #غزوہ_نیوز
Previous Post

نئے سال کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع، 2025 کا سورج غروب ہونے میں بس چند گھنٹے باقی

Next Post

کراچی میں بارش کا سلسلہ ختم، سردی سنگل ڈیجٹ میں آنے کا امکان

Next Post
کراچی میں بارش کا سلسلہ ختم، سردی سنگل ڈیجٹ میں آنے کا امکان

کراچی میں بارش کا سلسلہ ختم، سردی سنگل ڈیجٹ میں آنے کا امکان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • پاکستان کی علاقائی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی پر سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا: فیلڈ مارشل
  • بھارتی وزیر خارجہ کی ڈھاکا میں اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات، مصافحہ بھی کیا
  • سال کے آخری روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی، 2025 میں سونا کتنا مہنگا ہوا؟
  • جرمنی میں چوروں نے دیوار میں سوراخ کرکے بینک لوٹ لیا
  • سابق بنگلادیشی وزیراعظم خالدہ ضیا کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم