Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

عمران خان اپنی سزا بھگتیں گے، انہیں کوئی این آر او نہیں ملےگا: گورنر پختونخوا

Web Desk by Web Desk
دسمبر 31, 2025
in پاکستان
0
عمران خان اپنی سزا بھگتیں گے، انہیں کوئی این آر او نہیں ملےگا: گورنر پختونخوا

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات ہوئے بھی تو ان میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی پر کوئی بات نہیں ہوگی۔

فیصل کریم کنڈی نے بتایا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی سے ممکنہ مذاکرات کے حوالے سے ابھی تک پیپلز پارٹی سے کوئی باضابطہ مشاورت نہیں کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر واقعی مذاکرات کا کوئی سنجیدہ عمل شروع ہوتا تو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اس پر ضرور کوئی بیان دیتے۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا کیونکہ ماضی میں بھی پی ٹی آئی نے مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کیا ہے۔ ان کے مطابق اگر مذاکرات ہوتے ہیں تو ان کا محور بانی پی ٹی آئی کی رہائی نہیں ہوگا، بانی پی ٹی آئی اپنی سزائیں بھگتیں گے اور انہیں کسی قسم کا این آر او نہیں ملے گا۔

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے ایک شخص کی خاطر صوبے کو نقصان پہنچایا ہے اور پارٹی کو چاہیے کہ وہ اپنے صوبے پر توجہ دے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنی 16 ماہ کی حکومت کے دوران انہوں نے اتحادیوں اور پی ٹی آئی کو مذاکرات کی میز پر بٹھایا تھا، لیکن اس کے بعد 9 مئی کے واقعات پیش آئے۔

گورنر کے پی نے کہا کہ وہ ہمیشہ اس بات کے حامی ہیں کہ سیاسی مسائل کا حل سیاستدانوں کے ذریعے نکالا جائے، تاہم پی ٹی آئی کی قیادت کا رویہ متضاد ہے۔ ایک طرف مذاکرات کی بات کی جاتی ہے جبکہ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد پر چڑھائی سے متعلق انتشار انگیز بیانات سامنے آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو یہ فیصلہ کرنا چاہیے کہ پارٹی میں اصل اختیار کس کے پاس ہے، کیونکہ پی ٹی آئی رہنماؤں کا ایک دوسرے پر اعتماد نظر نہیں آتا۔ ان کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے اب نام نہاد امپورٹڈ لیڈرز کو آگے لایا جا رہا ہے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے اپوزیشن لیڈر کے لیے محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کے نام تجویز کیے، لیکن معلوم نہیں ان رہنماؤں کی ایکسپائری تاریخ کب ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا جس سے کام ختم ہو جائے وہ اسے فارغ کر دیتی ہے۔

 

Tags: #فیصل_کریم_کنڈی #پی_ٹی_آئی #سیاسی_مذاکرات #گورنر_خیبرپختونخوا #پاکستان_سیاست #FaisalKarimKundi #PTI #PoliticalDialogue #KhyberPakhtunkhwa #PakistanPolitics #ghazwa_news #غزوہ_نیوز
Previous Post

کراچی: سال نو پر ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے سخت انتظامات، 6 ہزار اہلکار تعینات

Next Post

سابق بنگلادیشی وزیراعظم خالدہ ضیا کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت

Next Post
سابق بنگلادیشی وزیراعظم خالدہ ضیا کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت

سابق بنگلادیشی وزیراعظم خالدہ ضیا کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • پاکستان کی علاقائی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی پر سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا: فیلڈ مارشل
  • بھارتی وزیر خارجہ کی ڈھاکا میں اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات، مصافحہ بھی کیا
  • سال کے آخری روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی، 2025 میں سونا کتنا مہنگا ہوا؟
  • جرمنی میں چوروں نے دیوار میں سوراخ کرکے بینک لوٹ لیا
  • سابق بنگلادیشی وزیراعظم خالدہ ضیا کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم