Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

عثمان خواجہ کا آسٹریلوی ٹیم میں نسلی امتیاز کا شکار ہونے کا انکشاف

Web Desk by Web Desk
جنوری 2, 2026
in کھیل
0
عثمان خواجہ کا آسٹریلوی ٹیم میں نسلی امتیاز کا شکار ہونے کا انکشاف

آسٹریلیا: ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس کے ساتھ ہی انہوں نے سابق آسٹریلوی کھلاڑیوں اور میڈیا کی جانب سے نسلی امتیاز اور الگ سلوک پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔

عثمان خواجہ نے کہا کہ "میں نے ہمیشہ خود کو آسٹریلوی ٹیم کے درمیان مختلف محسوس کیا، اور یہ سب میرے بیک گراؤنڈ کی وجہ سے تھا۔” انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ آسٹریلوی ٹیم بہترین اور قابل فخر ہے، لیکن انہیں اکثر معاملات میں الگ سلوک کا سامنا کرنا پڑا۔

خواجہ نے اپنے پاکستانی اور مسلمان پس منظر پر فخر ظاہر کرتے ہوئے کہا:
"مجھے کہا گیا تھا کہ میں کبھی آسٹریلیا کے لیے نہیں کھیل پاؤں گا، لیکن آج میں یہاں ہوں، تم بھی یہ کر سکتے ہو۔”

ریٹائرمنٹ کے اعلان کے دوران انہوں نے اپنی صحت کے مسائل بھی بیان کیے، خاص طور پر کمر میں کھنچاؤ، جو ان کی کارکردگی پر اثر ڈال رہا تھا۔ عثمان خواجہ نے مزید کہا کہ میڈیا اور سابق کھلاڑیوں کے لفظی حملوں کو برداشت کرنا مشکل رہا، لیکن آخرکار انہوں نے اپنا فیصلہ کر لیا۔

واضح رہے کہ 39 سالہ عثمان خواجہ سڈنی میں اپنا 88 واں اور آخری ٹیسٹ میچ کھیلیں گے، اور دلچسپ بات یہ ہے کہ 15 سال قبل اسی گراؤنڈ میں انہوں نے انگلینڈ کے خلاف اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔

عثمان خواجہ کا کریئر نہ صرف شاندار ریکارڈ بلکہ نسلی اور ثقافتی رکاوٹوں کو عبور کرنے کی ایک مثال بھی ہے۔

 

Tags: #عثمان_خواجہ #UsmanKhawaja #Cricket #Australia #Retirement #نسلی_امتیاز #Racism #انٹرنیشنل_کرکٹ
Previous Post

ایف آئی اے افسران کراچی ائیرپورٹ پر چوہے پکڑیں گے اور سیوریج نظام دیکھیں گے

Next Post

امریکا میں ٹریفک حادثہ، سابق سربراہ پاک فضائیہ نور خان کی بیٹی جاں بحق

Next Post
امریکا میں ٹریفک حادثہ، سابق سربراہ پاک فضائیہ نور خان کی بیٹی جاں بحق

امریکا میں ٹریفک حادثہ، سابق سربراہ پاک فضائیہ نور خان کی بیٹی جاں بحق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم