Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

امریکا میں ٹریفک حادثہ، سابق سربراہ پاک فضائیہ نور خان کی بیٹی جاں بحق

Web Desk by Web Desk
جنوری 2, 2026
in بین الاقوامی
0
امریکا میں ٹریفک حادثہ، سابق سربراہ پاک فضائیہ نور خان کی بیٹی جاں بحق

سابق سربراہ پاک فضائیہ ائیر مارشل نور خان کی بیٹی ڈاکٹر فائقہ نور خان امریکا میں ایک المناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ ریاست ورجینیا کی کاؤنٹی ڈینوڈی میں پیش آیا، جہاں ڈاکٹر فائقہ قریشی کی کار روڈ سے ٹکرانے کے بعد آگ پکڑ گئی اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔ ان کی عمر 75 سال تھی۔

ڈاکٹر فائقہ قریشی نے 1993 میں بچوں کے کنگز ڈاٹر اسپتال میں فزیشن کے طور پر خدمات شروع کیں اور بعد ازاں طویل عرصے تک ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ کی میڈیکل ڈائریکٹر کے طور پر کام کیا۔ اسپتال نے ان کے بچوں اور خاندانوں کے ساتھ لگاؤ اور آنے والے ڈاکٹرز کی تربیت میں کردار کو دور رس اثرات رکھنے والا قرار دیا۔

مزید براں، کنگز ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور نے بھی سوشل میڈیا پر ڈاکٹر فائقہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ یونیورسٹی کی ہونہار طالبہ رہ چکی تھیں اور 1973 میں گریجویٹ ہونے کے بعد بطور استاد بھی خدمات انجام دیتی رہیں۔

ڈاکٹر فائقہ قریشی کا شمار میڈیکل کے شعبے میں پاکستان کی قابلِ احترام شخصیات میں ہوتا تھا، اور ان کے علم و خدمت کا اثر بہت سے مریضوں اور طلبہ پر قائم رہے گا۔

 

Tags: #ڈاکٹر_فائقہ_نور_خان #AirMarshalNoorKhan #KingsDaughterHospital #Virginia #USA #Pakistan #MedicalCommunity #Condolences
Previous Post

عثمان خواجہ کا آسٹریلوی ٹیم میں نسلی امتیاز کا شکار ہونے کا انکشاف

Next Post

راولپنڈی: کنٹونمنٹ جنرل اسپتال کے واش روم میں خواتین کی ویڈیوز بنائے جانیکا انکشاف

Next Post
راولپنڈی: کنٹونمنٹ جنرل اسپتال کے واش روم میں خواتین کی ویڈیوز بنائے جانیکا انکشاف

راولپنڈی: کنٹونمنٹ جنرل اسپتال کے واش روم میں خواتین کی ویڈیوز بنائے جانیکا انکشاف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم