Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

9 مئی ڈیجیٹل دہشتگردی کیس: عادل راجا، صابر شاکر، وجاہت سعید اور معید پیرزادہ کو 2، 2 بار عمر قید کی سزا

Web Desk by Web Desk
جنوری 2, 2026
in پاکستان
0
9 مئی ڈیجیٹل دہشتگردی کیس: عادل راجا، صابر شاکر، وجاہت سعید اور معید پیرزادہ کو 2، 2 بار عمر قید کی سزا

اسلام آباد: انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ڈیجیٹل دہشتگردی کے کیس میں 2، 2 بار عمر قید کی سزائیں سنائیں

اسلام آباد: انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 9 مئی کو ریاستی اداروں کے خلاف ڈیجیٹل دہشتگردی کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کو سخت سزائیں سنائیں۔

اے ٹی سی اسلام آباد میں پراسیکوشن کی جانب سے اس کیس میں مجموعی طور پر 24 گواہان کو پیش کیا گیا۔ جج طاہر عباس سپرا نے محفوظ فیصلہ سنایا۔

پراسیکوشن کی جانب سے راجانوید حسین کیانی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ملزمان کی جانب سے گلفام اشرف گورائیہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے، جنہیں عدالت نے ملزمان کا وکیل مقرر کیا تھا۔ انسداد دہشتگردی قوانین کے مطابق ملزمان کی عدم موجودگی میں ٹرائل مکمل کیا جا سکتا ہے۔

عدالت نے ڈیجیٹل دہشتگردی کے کیس میں عادل راجا، حیدر مہدی، وجاہت سعید، صابر شاکر اور معید پیرزادہ کو 2، 2 بار عمر قید کی سزائیں سنائیں۔ علاوہ ازیں، ملزمان کو دیگر دفعات میں مجموعی طور پر 35 سال قید اور 15 لاکھ روپے فی کس جرمانے کی سزائیں بھی دی گئیں۔

واضح رہے کہ تھانہ آبپارہ کے مقدمے میں صابر شاکر، معید پیرزادہ اور سید اکبر حسین کو عمر قید کی سزا سنائی گئی جبکہ شاہین صبہائی، حیدر مہدی اور وجاہت سعید کو بھی سزا دی گئی۔ تھانہ رمنا میں درج مقدمے میں شاہین صہبائی، حیدر مہدی اور وجاہت سعید کو بھی سزا سنائی گئی۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے پراسیکوشن کی استدعا پر ملزمان کی غیر موجودگی میں ٹرائل مکمل کیا اور فیصلہ محفوظ کیا۔

Tags: #اسلام_آباد #انسداد_دہشتگردی #ڈیجیٹل_دہشتگردی #عدالتی_فیصلہ #عمر_قید #ghazwa_news #غزوہ_نیوز
Previous Post

ایران نے پرامن مظاہرین پر تشددکیا تو امریکا ان کے بچاؤ کیلئے آئے گا: ٹرمپ کی دھمکی

Next Post

سوریا کمار سے متعلق بیان پر بالی وڈ اداکارہ نے وضاحت پیش کردی

Next Post
سوریا کمار سے متعلق بیان پر بالی وڈ اداکارہ نے وضاحت پیش کردی

سوریا کمار سے متعلق بیان پر بالی وڈ اداکارہ نے وضاحت پیش کردی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم