Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

’ایران کی جانب بڑھنے والا ہاتھ کاٹ دیا جائے گا‘: ایرانی قیادت کا ٹرمپ کے بیان پرسخت ردعمل

Web Desk by Web Desk
جنوری 2, 2026
in بین الاقوامی
0
’ایران کی جانب بڑھنے والا ہاتھ کاٹ دیا جائے گا‘: ایرانی قیادت کا ٹرمپ کے بیان پرسخت ردعمل

ایران کی قیادت کا ٹرمپ کے بیانات پر سخت ردعمل: امریکی مداخلت کی صورت میں سخت کارروائی کی وارننگ

تہران/واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران میں مظاہرین کے تحفظ کے حوالے سے بیانات کے بعد ایرانی قیادت نے سخت ردعمل دیا ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کے مشیر علی شمخانی نے خبردار کیا ہے کہ ایران کی سلامتی میں مداخلت کرنے والے ہر ہاتھ کاٹ دیا جائے گا۔ شمخانی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” پر اپنے بیان میں کہا کہ ایرانی قوم امریکا کی جانب سے دیگر ممالک کو ’’بچانے‘‘ کے تجربات سے بخوبی واقف ہے، چاہے وہ عراق، افغانستان یا غزہ ہوں۔

دوسری جانب ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کے جواب میں انگریزی زبان میں ایکس پر کہا کہ اسرائیلی حکام اور ٹرمپ کے بیانات کے بعد پردے کے پیچھے ہونے والی سرگرمیاں واضح ہو گئی ہیں۔

لاریجانی نے مزید کہا کہ ایران مظاہرہ کرنے والے تاجروں اور ہنگامہ آرائی کرنے والوں میں واضح فرق کرتا ہے اور امریکی مداخلت ایران کے اندرونی معاملات میں پورے خطے کو عدم استحکام سے دوچار کر سکتی ہے، جس سے امریکا کے مفادات کو بھی نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ امریکی عوام کو جان لینا چاہیے کہ اس مہم جوئی کی ابتدا خود ٹرمپ نے کی ہے، اس لیے انہیں اپنے فوجیوں کی سلامتی کے بارے میں ہوشیار رہنا چاہیے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ "ٹروتھ” پر جاری بیان میں کہا تھا کہ اگر ایران نے پُرامن مظاہرین پر تشدد کیا یا انہیں قتل کیا تو امریکا ان کے بچاؤ کے لیے کارروائی کرے گا۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا مظاہرین کو بچانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

Tags: #ایران #امریکا #ٹرمپ #مظاہرین #علی_شمخانی #علی_لاریجانی #خطے_میں_کشیدگی #ghazwa_news #غزوہ_نیوز
Previous Post

سوریا کمار سے متعلق بیان پر بالی وڈ اداکارہ نے وضاحت پیش کردی

Next Post

میئر نیویارک ظہران ممدانی پاکستانی خاتون سے مل کر آبدیدہ ہوگئے

Next Post
میئر نیویارک ظہران ممدانی پاکستانی خاتون سے مل کر آبدیدہ ہوگئے

میئر نیویارک ظہران ممدانی پاکستانی خاتون سے مل کر آبدیدہ ہوگئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم