Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ظہران ممدانی نے دفتر میں پہلے ہی روز سابق میئر کے تمام فیصلے منسوخ کردیے

Web Desk by Web Desk
جنوری 3, 2026
in بین الاقوامی
0
ظہران ممدانی نے دفتر میں پہلے ہی روز سابق میئر کے تمام فیصلے منسوخ کردیے

نیویارک کے نئے میئر ظہران ممدانی نے عہدہ سنبھالتے ہی بڑا انتظامی فیصلہ کرتے ہوئے سابق میئر کے تمام فیصلے منسوخ کر دیے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ظہران ممدانی نے سابق میئر ایرک ایڈمز کے وہ تمام فیصلے کالعدم قرار دے دیے جو 26 ستمبر 2024 کے بعد کیے گئے تھے۔ یہی وہ تاریخ ہے جب ایرک ایڈمز پر رشوت اور فراڈ کے الزامات کے تحت فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق نئے میئر کا مؤقف ہے کہ فردِ جرم کے بعد کیے گئے فیصلوں کی قانونی اور اخلاقی حیثیت پر سوالات موجود تھے، اسی لیے اقتدار سنبھالتے ہی ان فیصلوں پر نظرثانی کرتے ہوئے انہیں منسوخ کر دیا گیا۔

ظہران ممدانی کی جانب سے منسوخ کیے جانے والے فیصلوں میں نیویارک شہر کے لیے یہود دشمنی کی وہ وضاحت بھی شامل ہے جسے ہولوکاسٹ یادگار اتحاد نے منظور کیا تھا۔ اس فیصلے کو بھی نئے میئر نے ختم کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری آزادیوں اور اظہارِ رائے کے حق کا تحفظ ان کی اولین ترجیح ہے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق ظہران ممدانی کے یہ اقدامات نیویارک کی سیاست میں ایک نئی سمت کی نشاندہی کرتے ہیں، جبکہ سابق میئر ایرک ایڈمز کے دور کے متنازع فیصلوں پر بحث ایک بار پھر شروع ہو گئی ہے۔ آئندہ دنوں میں ان فیصلوں کے قانونی اور سیاسی اثرات مزید واضح ہونے کی توقع ہے۔

 

Tags: #نیویارک #ظہران_ممدانی #ایرک_ایڈمز #امریکی_سیاست #میئر #انتظامی_فیصلے #NewYork #ZohranMamdani #EricAdams #USPolitics #Mayor #CityGovernance
Previous Post

مذاکرات کی راہ میں اصل رکاوٹ خود عمران خان ہیں، مذاکرات کیلئے ابہام حکومت نہیں دوسری طرف سے ہے: رانا ثنا

Next Post

اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات چیت اور تعلقات بہتر کرنےکیلئے تیار ہوں: سہیل آفریدی

Next Post
اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات چیت اور تعلقات بہتر کرنےکیلئے تیار ہوں: سہیل آفریدی

اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات چیت اور تعلقات بہتر کرنےکیلئے تیار ہوں: سہیل آفریدی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم