Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

شیخ رشید نے چیف جسٹس سے 9 مئی کے کیسز میں اپیلوں کو سننے کی درخواست کردی

Web Desk by Web Desk
جنوری 3, 2026
in پاکستان
0
شیخ رشید نے چیف جسٹس سے 9 مئی کے کیسز میں اپیلوں کو سننے کی درخواست کردی

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے چیف جسٹس سے 9 مئی کے کیسز میں اپیلوں کو جلد سننے کی درخواست کر دی ہے۔

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں جی ایچ کیو حملہ کیس سمیت 9 مئی کے 12 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ 9 مئی کے دن وہ پاکستان میں موجود نہیں تھے، تاہم کیس تو کیس ہوتا ہے اور اس کا فیصلہ قانونی طریقے سے ہونا چاہیے۔

شیخ رشید نے چیف جسٹس سے دردمندانہ اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں غریب آدمی شدید مشکلات کا شکار ہے، مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے لوگوں کے گھروں کے چولہے نہیں جل رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام پہلے ہی معاشی دباؤ میں ہیں اور مقدمات کے طویل التوا نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیف جسٹس سے گزارش ہے کہ 9 مئی کے کیسز میں اپیلوں کو سننے میں بہت تاخیر ہو چکی ہے، اس لیے براہِ کرم ان اپیلوں کو سنا جائے تاکہ مقدمات کے فیصلے ہو سکیں اور لوگوں کو انصاف ملے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ انصاف میں تاخیر، انصاف سے انکار کے مترادف ہے، اور عدلیہ سے عوام کی توقع ہے کہ وہ جلد از جلد ان معاملات کو نمٹائے گی۔

 

Previous Post

اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات چیت اور تعلقات بہتر کرنےکیلئے تیار ہوں: سہیل آفریدی

Next Post

ایف بی آر نے دسمبر میں ریکارڈ ٹیکس جمع کرلیا

Next Post
ایف بی آر نے دسمبر میں ریکارڈ ٹیکس جمع کرلیا

ایف بی آر نے دسمبر میں ریکارڈ ٹیکس جمع کرلیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم