راولپنڈی: مبینہ پولیس مقابلے میں چار ڈاکو ہلاک ہو گئے۔
راولپنڈی پولیس کے مطابق کار چھیننے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے مشکوک گاڑیوں کو روکا، جس پر ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں چاروں ڈاکو ہلاک ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو راولپنڈی، پشاور اور اسلام آباد میں قتل، ڈکیتی اور کار چھیننے کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور مطلوب تھے۔ ان کا تعلق ایک ڈکیت گینگ سے تھا جس نے اسلام آباد سے ایک گاڑی گن پوائنٹ پر چھینی تھی۔
ترجمان پولیس نے مزید بتایا کہ یہی ڈکیت گینگ چند روز قبل صدر بیرونی کے علاقے میں ایک تاجر کے قتل میں بھی ملوث تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران علاقے میں امن و امان قائم رکھنے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

