Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ایم کیو ایم پاکستان کا ‘کراچی بچاؤ مہم ‘شروع کرنے کا اعلان

Web Desk by Web Desk
جنوری 4, 2026
in پاکستان
0
ایم کیو ایم پاکستان کا ‘کراچی بچاؤ مہم ‘شروع کرنے کا اعلان

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کراچی بچاؤ مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ بہادرآباد میں ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ نیا سال بہت سی توقعات اور امیدیں لے کر آیا ہے، اور ملک ایک اہم دوراہے پر کھڑا ہے جہاں قومی یکجہتی اور ترقی کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ پاکستان نے حالیہ عرصے میں ایک تاریخی معرکہ سر کیا ہے اور 6 سے 10 مئی کے دن ہماری تاریخ میں سنگِ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کامیابی کا مکمل کریڈٹ فیلڈ مارشل، افواجِ پاکستان اور حکومت کو جاتا ہے، جبکہ اس دوران عوام بھی افواجِ پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑے رہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اتحاد ہی پاکستان کی اصل طاقت ہے۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اب 2026 میں معرکہ معیشت کی طرف بڑھنا ہوگا، کیونکہ ملکی سلامتی کے ساتھ ساتھ معاشی استحکام بھی وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کو مضبوط اور مستحکم بنانا ہے تو معیشت کی بحالی ناگزیر ہے، اور اس میں تمام سیاسی قوتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ملک کی بقا اور سلامتی کا براہِ راست تعلق کراچی سے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ملک کو بچانا ہے تو کراچی کو بچانا ہوگا، کیونکہ کراچی پاکستان کی معاشی شہ رگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کو مسلسل نظرانداز کیا گیا، جس کے باعث شہر کے بنیادی مسائل سنگین صورت اختیار کر چکے ہیں۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے بتایا کہ ایم کیو ایم پاکستان کراچی بچاؤ مہم کے ذریعے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ اس مہم کے تحت ایم کیو ایم کے وفود کراچی میں مختلف سیاسی جماعتوں، وکلا، تاجروں، صنعتکاروں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں کراچی کے مسائل، وسائل کی منصفانہ تقسیم اور شہری حقوق کا مقدمہ تفصیل سے رکھا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کو اس کے بانی سے الگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور پارٹی اس فیصلے پر آج بھی قائم ہے۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عمران فاروق کو لندن میں قتل کیا گیا اور یہ معاملہ دو حکومتوں کے درمیان بھی زیرِ بحث آیا، جس سے ایم کیو ایم کی تاریخ کے کئی تلخ پہلو جڑے ہوئے ہیں۔

پریس کانفرنس میں ڈاکٹر فاروق ستار نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایم کیو ایم کراچی کے مسائل کے حل کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی اور کراچی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کو اس کا جائز حق دلانا ہی ایم کیو ایم پاکستان کی سیاست کا محور ہے۔

 

Tags: #ایم_کیو_ایم #کراچی_بچاؤ_مہم #فاروق_ستار #کراچی #پاکستان #MQM #KarachiSaveMovement #FarooqSattar #Karachi #Pakistan
Previous Post

وینزویلا میں فوجی کارروائی کیسے کی گئی؟ امریکی ملٹری چیف نے تفصیلات بتا دیں

Next Post

وینزویلا کے صدر کی گرفتاری، امریکا نے ماضی میں کن عالمی رہنماؤں کو گرفتار کیا؟

Next Post
وینزویلا کے صدر کی گرفتاری، امریکا نے ماضی میں کن عالمی رہنماؤں کو گرفتار کیا؟

وینزویلا کے صدر کی گرفتاری، امریکا نے ماضی میں کن عالمی رہنماؤں کو گرفتار کیا؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم