Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

تربت میں سکیورٹی فورسز کا کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحے کی بڑی کھیپ ضبط کر لی

Web Desk by Web Desk
جنوری 5, 2026
in پاکستان
0
تربت میں سکیورٹی فورسز کا کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحے کی بڑی کھیپ ضبط کر لی

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل تربت میں سکیورٹی فورسز نے اسلحہ سمگلنگ کے ایک بڑے نیٹ ورک پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اسلحے کی بڑی کھیپ ضبط کر لی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ایم 8 شاہراہ سمی ناکے پر مشتبہ پک اپ کی گاڑی کی تلاشی کے دوران بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا۔ کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے 400 پستول اور 340 میگزین ضبط کیے، جبکہ مشتبہ شخص کو گاڑی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار شخص کی شناخت احسن اللہ ولد میر باز خان ساکن پشاور کے طور پر ہوئی ہے۔

سکیورٹی فورسز کے مطابق یہ کارروائی تربت میں اسلحہ سمگلنگ کے نیٹ ورک کو توڑنے اور مقامی سطح پر امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی۔ حکام نے کہا کہ ملک میں شرپسند عناصر اور غیر قانونی اسلحے کے دھندے کے خاتمے کے لیے فورسز ہر وقت چوکس ہیں اور ایسے نیٹ ورک کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

سکیورٹی حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مشتبہ سرگرمیوں کی اطلاع فورسز کو دیں تاکہ ملک میں امن و امان قائم رہ سکے اور شہری محفوظ رہیں۔

Tags: #تربت #بلوچستان #اسلحہ_سمگلنگ #سکیورٹی_فورسز #احسن_اللہ #Turbat #Balochistan #ArmsSmuggling #SecurityForces #Arrest
Previous Post

وینزویلا کے سیاسی بحران کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گرگئیں

Next Post

وینزویلا نے درست رویہ اختیار نہ کیا تو امریکا دوسرا حملہ بھی کرے گا: ٹرمپ کی دھمکی

Next Post
وینزویلا نے درست رویہ اختیار نہ کیا تو امریکا دوسرا حملہ بھی کرے گا: ٹرمپ کی دھمکی

وینزویلا نے درست رویہ اختیار نہ کیا تو امریکا دوسرا حملہ بھی کرے گا: ٹرمپ کی دھمکی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم