Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

وینزویلا کے سیاسی بحران کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گرگئیں

Web Desk by Web Desk
جنوری 5, 2026
in بین الاقوامی
0
وینزویلا کے سیاسی بحران کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گرگئیں

واشنگٹن/کاراکاس: وینزویلا کے سیاسی بحران اور امریکی فوجی کارروائیوں کے بعد عالمی تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایشیائی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں 0.63 فیصد کمی ہوئی ہے اور یہ فی بیرل 60.37 ڈالر میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کی قیمت میں بھی 0.70 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ فی بیرل 56.92 ڈالر ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ امریکی فوج نے وینزویلا کے دارالحکومت کاراکاس سمیت مختلف مقامات پر کارروائیاں کیں اور صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کر کے امریکا منتقل کر دیا۔ کارروائی کے دوران کاراکاس میں متعدد دھماکے ہوئے اور شہر کے مختلف علاقوں میں امریکی طیاروں کی نچلی پروازیں دیکھی گئیں، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا میں کارروائی کے احکامات جاری کیے، اور کم از کم سات دھماکے کاراکاس میں ریکارڈ کیے گئے۔ اس سیاسی اور عسکری بحران کے اثرات نے عالمی توانائی مارکیٹ پر بھی اثر ڈالا، جس کے نتیجے میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر وینزویلا کی صورتحال مزید کشیدہ رہی تو آئندہ دنوں میں تیل کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ متوقع ہے، کیونکہ ملک کے تیل کے ذخائر اور پیداوار عالمی توانائی مارکیٹ کے لیے اہم ہیں۔

Tags: #وینزویلا #تیل_کی_قیمتیں #برینٹ #ڈبلیوٹی_آئی #امریکی_کارروائی #کاراکاس #Venezuela #OilPrices #BrentCrude #WTI #USOperation #Caracas
Previous Post

لکی مروت میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 3 خارجی جہنم واصل

Next Post

تربت میں سکیورٹی فورسز کا کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحے کی بڑی کھیپ ضبط کر لی

Next Post
تربت میں سکیورٹی فورسز کا کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحے کی بڑی کھیپ ضبط کر لی

تربت میں سکیورٹی فورسز کا کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحے کی بڑی کھیپ ضبط کر لی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم