Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

لکی مروت میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 3 خارجی جہنم واصل

Web Desk by Web Desk
جنوری 5, 2026
in پاکستان
0
بنوں میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، جھڑپ میں 2 دہشتگرد ہلاک

پشاور: خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں سی ٹی ڈی بنوں ریجن اور پولیس نے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے تین خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق یہ کارروائی پولیس اسٹیشن نورنگ کی حدود میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی۔ کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں ٹارگٹ کلر محمد عرف مجاہد، خاجی فواد اللہ عرف معاذ اور افنان خان عرف افنانی شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ تینوں خارجی مختلف سنگین مقدمات میں مطلوب تھے اور طویل عرصے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چکمہ دے رہے تھے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گرد پولیس پر حملوں، دہشت گردی، قتل اور اقدامِ قتل جیسے سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ ان عناصر کی سرگرمیوں کے باعث لکی مروت اور گردونواح میں امن و امان کو شدید خطرات لاحق تھے، تاہم بروقت کارروائی کے ذریعے ایک بڑے خطرے کو ٹال دیا گیا۔

کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک خارجیوں سے کلاشنکوف، دو عدد 9 ایم ایم پسٹل، موبائل فونز اور کالعدم تنظیم کے شناختی کارڈز برآمد ہوئے ہیں، جنہیں مزید تفتیش کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

آئی جی خیبرپختونخوا اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے کامیاب کارروائی پر سی ٹی ڈی بنوں ریجن اور لکی مروت پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا ہے۔

آئی جی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ معاشرے کے ناسور دہشت گردوں کے لیے خیبرپختونخوا کی سرزمین تنگ ہو چکی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ آخری خارجی کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی اور صوبے میں امن و امان ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔

Tags: #لکی_مروت #سی_ٹی_ڈی #خیبرپختونخوا #دہشتگردی_کے_خلاف_جنگ #پولیس_کارروائی #LakkiMarwat #CTD #KhyberPakhtunkhwa #CounterTerrorism #PoliceOperation
Previous Post

امریکی حملے میں فوجی اہلکاروں سمیت 40 افراد ہلاک ہوئے: وینزویلا کا دعویٰ

Next Post

وینزویلا کے سیاسی بحران کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گرگئیں

Next Post
وینزویلا کے سیاسی بحران کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گرگئیں

وینزویلا کے سیاسی بحران کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گرگئیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم