Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت کو ٹیرف بڑھانے کی دھمکی دے دی

Web Desk by Web Desk
جنوری 5, 2026
in بین الاقوامی
0
امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت کو ٹیرف بڑھانے کی دھمکی دے دی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی تیل کے معاملے پر تعاون نہ کرنے کی صورت میں بھارت کو ٹیرف بڑھانے کی دھمکی دے دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ واشنگٹن روسی تیل کے معاملے پر نئی دہلی کے رویے کا باریک بینی سے جائزہ لے رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بھارت روسی تیل کے مسئلے پر امریکا کے ساتھ تعاون نہیں کرتا تو اس پر درآمدی ٹیرف میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

صدر ٹرمپ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی مذاکرات جاری ہیں اور دونوں ممالک کے تعلقات میں معاشی امور کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ اس سے قبل بھی امریکی صدر یہ دعویٰ کر چکے ہیں کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے انہیں یقین دہانی کرائی تھی کہ بھارت روسی تیل کی خریداری بند کر دے گا۔

تاہم قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ امریکی صدر کے اس دعوے پر بھارت کی جانب سے اب تک کوئی باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی، جس کے باعث اس معاملے پر ابہام برقرار ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر امریکا کی جانب سے ٹیرف بڑھانے کا فیصلہ کیا جاتا ہے تو اس کے اثرات امریکا۔بھارت تجارتی تعلقات اور خطے کی معیشت پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔

Tags: #امریکا #بھارت #روسی_تیل #ٹرمپ #مودی #عالمی_سیاست #تجارت #USA #India #RussianOil #Trump #Modi #WorldPolitics #Trade
Previous Post

وینزویلا نے درست رویہ اختیار نہ کیا تو امریکا دوسرا حملہ بھی کرے گا: ٹرمپ کی دھمکی

Next Post

آئی ایم ایف کی خامیوں کی نشاندہی، وزیراعظم نے وزیرخزانہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی

Next Post
آئی ایم ایف کی خامیوں کی نشاندہی، وزیراعظم نے وزیرخزانہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی

آئی ایم ایف کی خامیوں کی نشاندہی، وزیراعظم نے وزیرخزانہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم