Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

آئی ایم ایف کی خامیوں کی نشاندہی، وزیراعظم نے وزیرخزانہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی

Web Desk by Web Desk
جنوری 5, 2026
in پاکستان, تجارت
0
آئی ایم ایف کی خامیوں کی نشاندہی، وزیراعظم نے وزیرخزانہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی

اسلام آباد: آئی ایم ایف کی جانب سے گورننس کی خامیوں کی نشاندہی کے بعد اہم فیصلہ سامنے آیا ہے، وزیراعظم نے اقتصادی گورننس سسٹمز کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ کمیٹی وزیراعظم کے اقتصادی گورننس اصلاحاتی ایجنڈے کا حصہ ہے، جس کا مقصد مالیاتی، انتظامی اور ادارہ جاتی گورننس کو بہتر بنانا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ کو 15 رکنی کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے جبکہ کمیٹی سہ ماہی بنیادوں پر اپنی کارکردگی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔

کمیٹی کے ارکان میں سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری قانون، سیکرٹری منصوبہ بندی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سیکرٹری اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلی ٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی)، سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ سیکرٹری لاء اینڈ جسٹس کمیشن اور سیکرٹری بورڈ آف انویسٹمنٹ کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔

مزید برآں چیئرمین سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)، گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور چیئرمین کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) بھی کمیٹی کے ارکان ہوں گے۔ منیجنگ ڈائریکٹر پیپرا، ڈائریکٹر جنرل ٹیکس پالیسی آفس اور ایڈیشنل آڈیٹر جنرل آف پاکستان بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔

اعلامیے کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ کمیٹی کے لیے سیکرٹری کے فرائض انجام دیں گے جبکہ وفاقی وزارت خزانہ کمیٹی کو مکمل سیکرٹریل سپورٹ فراہم کرے گی تاکہ اصلاحاتی اقدامات پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔

واضح رہے کہ گورننس اینڈ کرپشن ڈائیگناسٹک اسسمنٹ رپورٹ نومبر 2025 میں جاری کی گئی تھی، جس میں آئی ایم ایف نے نشاندہی کی تھی کہ اگر پاکستان گورننس کے نظام میں جامع اصلاحات نافذ کرے تو ملک کو نمایاں معاشی فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گورننس اصلاحات کے مکمل پیکج پر عمل درآمد سے پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار یعنی جی ڈی پی میں پانچ سے ساڑھے چھ فیصد تک اضافہ ممکن ہے، جو ملکی معیشت کے استحکام کے لیے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

 

Tags: #آئی_ایم_ایف #گورننس_اصلاحات #وزیراعظم #وزارت_خزانہ #پاکستان_معیشت #IMF #GovernanceReforms #PakistanEconomy #PrimeMinister #FinanceMinistry
Previous Post

امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت کو ٹیرف بڑھانے کی دھمکی دے دی

Next Post

لکی مروت: سیمنٹ فیکٹری کی بس کے قریب دھماکا، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی

Next Post
لکی مروت: سیمنٹ فیکٹری کی بس کے قریب دھماکا، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی

لکی مروت: سیمنٹ فیکٹری کی بس کے قریب دھماکا، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم