Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

لکی مروت: سیمنٹ فیکٹری کی بس کے قریب دھماکا، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی

Web Desk by Web Desk
جنوری 5, 2026
in پاکستان
0
لکی مروت: سیمنٹ فیکٹری کی بس کے قریب دھماکا، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی

لکی مروت: لکی مروت میں نجی سیمنٹ فیکٹری کی بس کے قریب ہونے والے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے، جس کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ لکی مروت کے علاقے بیگو خیل میں ناورخیل موڑ کے قریب پیش آیا، جہاں دہشت گردوں نے نجی سیمنٹ فیکٹری کے ملازمین کو لے جانے والی بس کو آئی ای ڈی دھماکے سے نشانہ بنایا۔ دھماکا گاؤں بیگو خیل سے نجی سیمنٹ فیکٹری جانے والی بس کے قریب کیا گیا، جس کے نتیجے میں بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں سیمنٹ فیکٹری کا ایک ملازم موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جبکہ 8 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں 2 خواتین اور فیکٹری کے 4 ملازمین شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق تمام زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں بعض زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ اضافی عملہ بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹا جا سکے اور دہشت گرد عناصر کو گرفتار کیا جا سکے۔

دوسری جانب لکی مروت میں نجی سیمنٹ فیکٹری کی گاڑی پر ہونے والے دھماکے کی ابتدائی رپورٹ بھی مرتب کر لی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق واقعہ صبح 6 بج کر 30 منٹ پر پیش آیا، جس میں ایک شخص جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واقعے کا مقدمہ تھانہ سٹی لکی مروت میں درج کیا جائے گا جبکہ شواہد کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت اور ذمہ داران کا تعین کرنے کے لیے تفتیش جاری ہے، واقعے میں ملوث عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

 

Previous Post

آئی ایم ایف کی خامیوں کی نشاندہی، وزیراعظم نے وزیرخزانہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی

Next Post

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور شاندار دن، 100 انڈیکس ایک لاکھ 81 ہزار سے اوپر چلا گیا

Next Post
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تین سو پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کاروبار کا آغاز

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور شاندار دن، 100 انڈیکس ایک لاکھ 81 ہزار سے اوپر چلا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم