لاہور: پاکستان کبڈی کے چار کھلاڑیوں پر 4 سال کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
لاہور میں نیشنل چیمپئن شپ کے دوران چاروں کھلاڑیوں نے ڈوپ ٹیسٹ نہیں دیے، جس کے بعد اینٹی ڈوپنگ آرگنائزیشن نے قوانین کے تحت ان پر 4 سال کی پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
چاروں کھلاڑیوں کے نام عبیداللہ راجپوت، ملک بن یامین، رانا حیدر اور کاشف سندھو ہیں، جنہوں نے ڈوپ ٹیسٹ دینے سے انکار کیا تھا۔
پاکستان کبڈی فیڈریشن کی ڈسپلنری کمیٹی کا اجلاس 12 جنوری کو لاہور میں طلب کر لیا گیا ہے، جہاں چاروں کھلاڑی اپنی حاضری کے ساتھ کمیٹی کے سامنے اپنا مؤقف پیش کریں گے۔

