بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر آصف اکبر نے واضح اعلان کیا ہے کہ ان کی ٹیم کسی صورت ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنے کے لیے بھارت نہیں جائے گی۔
آصف اکبر نے بھارت کے حوالے سے سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی کا سری لنکا یا بنگلا دیش کو وینیو کے طور پر سلیکٹ کرنا الگ بات ہے، لیکن بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ بھارت نہیں جائیں گے کیونکہ وہاں وہ محفوظ نہیں ہیں۔
خیال رہے کہ آئی پی ایل کی ٹیم کلکتہ نائٹ رائڈرز نے بنگلا دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو بھارتی ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے بعد لیگ سے باہر کر دیا تھا۔ اس واقعے کے بعد دونوں کرکٹ بورڈز کے درمیان تعلقات کشیدہ ہو گئے اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے ہنگامی اجلاس کے بعد اپنی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا اعلان کیا۔
مستفیض الرحمان کو بولی وڈ فلم اسٹار شاہ رخ خان کی ٹیم نے 9 کروڑ انڈین روپے سے زائد میں خریدا تھا، لیکن بھارتی انتہا پسندوں کی مخالفت کے بعد شاہ رخ خان پر تنقید کی گئی اور کے کے آر نے مستفیض الرحمان کو اپنی ٹیم سے ریلیز کر دیا۔

