اسلام آباد: کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے جنگلی شہتوت کے درخت کاٹ کر مقامی درختوں کی شجر کاری کے لیے ٹینڈر جاری کر دیا ہے۔
سی ڈی اے کی طرف سے جاری ٹینڈر میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے اسلام آباد میں پولن الرجی کا باعث بننے والے جنگلی شہتوت کے درخت کاٹ کر ان کی جگہ ماحول دوست مقامی درخت لگائے جائیں گے۔
سی ڈی اے کے ذرائع کے مطابق جس ٹھیکیدار کو جنگلی شہتوت کے درخت کاٹنے کا ٹھیکا دیا گیا، اس نے 3 سے 4 ایکڑ رقبے پر جنگلی شہتوت سمیت وہاں موجود تمام درخت کاٹ دیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں تقریباً چار ایکڑ کے علاقے کو ہر درخت سے خالی کر دیا گیا، اور یہ کٹائی بغیر کسی مارکنگ یا شناخت کے کی گئی۔

