Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ماضی کی ناکام کوششوں کے باوجود پی ٹی آئی کا کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات پر زور

Web Desk by Web Desk
جنوری 6, 2026
in پاکستان
0
ماضی کی ناکام کوششوں کے باوجود پی ٹی آئی کا کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات پر زور

پشاور: ماضی کے دو دہائیوں میں متعدد امن معاہدوں کی ناکامی کے باوجود پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) اب بھی کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ساتھ مذاکرات کی حمایت کر رہی ہے۔

صوبائی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کسی بھی آپریشن کی اجازت نہیں دی جائے گی اور فوجی کارروائیاں کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن بند کمروں میں کیے گئے فیصلوں سے قائم نہیں ہو سکتا اور امن جرگہ نے بھی آپریشن کو مسترد کر دیا تھا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگرچہ صوبے میں آپریشن کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، تاہم کوئی بھی فرد یا ادارہ زور زبردستی اپنا فیصلہ خیبرپختونخوا پر مسلط نہیں کر سکتا۔

پاکستان نے ٹی ٹی پی اور اس سے منسلک عسکریت پسند گروہوں کے ساتھ کئی امن معاہدے کیے، تاہم ان میں سے کوئی بھی پائیدار امن قائم کرنے میں کامیاب نہ ہو سکا۔ ان معاہدوں کے ناکام ہونے کے بعد ریاست کو مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیاں کرنا پڑیں۔

ماضی میں پاکستانی حکام نے عسکریت پسند رہنماؤں نیک محمد، بیت اللہ محسود، حافظ گل بہادر، صوفی محمد، مولانا فضل اللہ، فقیر محمد اور منگل باغ کے ساتھ امن معاہدے کیے، لیکن یہ معاہدے چند ماہ سے زیادہ برقرار نہ رہ سکے۔

پہلا امن معاہدہ اپریل 2004 میں جنوبی وزیرستان کے علاقے شکئی میں نیک محمد وزیر کے ساتھ ہوا۔ یہ معاہدہ مارچ 2004 میں شروع ہونے والے فوجی آپریشن کے بعد طے پایا، جس کا مقصد نیک محمد پر غیر ملکی جنگجوؤں سے تعلقات ختم کرنے کا دباؤ ڈالنا تھا۔ معاہدے کے تحت حکومت نے قیدی رہا کیے اور جائیداد کے نقصان کا معاوضہ ادا کیا، جبکہ نیک محمد نے غیر ملکی جنگجوؤں کی رجسٹریشن اور سرحد پار حملے روکنے کا وعدہ کیا۔

 

Tags: #پی_ٹی_آئی #ٹی_ٹی_پی #خیبرپختونخوا #امن_معاہدہ #سہیل_آفریدی #فوجی_کارروائی #امن_جرگہ #پاکستان #PTI #TTP #KhyberPakhtunkhwa #PeaceAgreement #SohailAfridi #MilitaryOperation #PeaceCouncil #Pakistan
Previous Post

اسلام آباد: عدالت کا پولن الرجی والے درخت کاٹنے کا حکم

Next Post

حکومت کا بجلی صارفین کو ایک اور ریلیف دینے کا فیصلہ

Next Post
حکومت کا بجلی صارفین کو ایک اور ریلیف دینے کا فیصلہ

حکومت کا بجلی صارفین کو ایک اور ریلیف دینے کا فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم