Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

حکومت کا بجلی صارفین کو ایک اور ریلیف دینے کا فیصلہ

Web Desk by Web Desk
جنوری 6, 2026
in بین الاقوامی
0
حکومت کا بجلی صارفین کو ایک اور ریلیف دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: شہباز شریف حکومت نے بجلی صارفین کو ایک اور ریلیف دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ آئی ایم ایف کی شرط پر کیپٹو پاور لیوی عائد کرنے سے بجلی سستی کرنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے کیپٹو پاور لیوی کی رقم سے ماہانہ بنیادوں پر بجلی کا ریلیف دینے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ لیوی کی شرح بڑھنے پر بجلی میں زیادہ ریلیف دینے کی توقع ہے۔ وفاقی کابینہ کی جانب سے کیپٹو پاور لیوی کا ریلیف بجلی صارفین کو منتقل کرنے کی منظوری بھی دی جا چکی ہے۔

حکام کے مطابق ماہانہ جمع ہونے والی لیوی کا فائدہ دو ماہ کے وقفے سے دینے کا پلان ہے۔ وفاقی حکومت نے کیپٹو پاور پلانٹس پر مرحلہ وار 20 فیصد تک لیوی عائد کرنے کا قانون لاگو کیا ہے، جس کے تحت فوری طور پر 5 فیصد لیوی نافذ کی گئی ہے۔

دوسرے مرحلے میں کیپٹو پاور پلانٹس پر لیوی کی شرح 10 فیصد ہوگی، فروری 2026 میں 15 فیصد اور اگست 2026 میں 20 فیصد تک پہنچ جائے گی۔ لیوی کی رقم پاور سیکٹر کے تمام کیٹیگری کے بجلی صارفین کے لیے ٹیرف کم کرنے پر استعمال کی جائے گی۔

لیوی کی عدم ادائیگی پر کیپٹو پاور پلانٹس کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور مستقل ڈیفالٹ کی صورت میں متعلقہ پلانٹ کو گیس کی فراہمی منقطع کر دی جائے گی۔ ہر کیپٹو پاور پلانٹ گیس یا ایل این جی کے استعمال پر وفاقی حکومت کو لیوی ادا کرنے کا پابند ہوگا۔

 

Previous Post

ماضی کی ناکام کوششوں کے باوجود پی ٹی آئی کا کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات پر زور

Next Post

پاکستان کے سمیر منہاس نے انڈر 19کرکٹ کی تیز ترین سنچری کا بھارتی کھلاڑی کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

Next Post
پاکستان کے سمیر منہاس نے انڈر 19کرکٹ کی تیز ترین سنچری کا بھارتی کھلاڑی کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

پاکستان کے سمیر منہاس نے انڈر 19کرکٹ کی تیز ترین سنچری کا بھارتی کھلاڑی کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم