Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

معرکہ حق کے بعد جہازوں کے اتنے آرڈر مل رہے ہیں کہ 6 ماہ میں آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہنےکی پوزیشن میں ہوں گے: وزیردفاع

Web Desk by Web Desk
جنوری 7, 2026
in پاکستان, تجارت
0
معرکہ حق کے بعد جہازوں کے اتنے آرڈر مل رہے ہیں کہ 6 ماہ میں آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہنےکی پوزیشن میں ہوں گے: وزیردفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف جنگ میں ہمارے جہاز ٹیسٹ ہو چکے ہیں اور معرکۂ حق کے بعد پاکستان کو اتنے آرڈرز مل رہے ہیں کہ چھ ماہ بعد آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہنے کی پوزیشن میں ہوں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ ایک اور جنگ کے لیے بھی مکمل طور پر تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت جنگ میں پاکستان کا مؤثر اور بھرپور جواب پوری دنیا نے دیکھا، جس کے بعد نریندر مودی کی نہ ملک کے اندر اور نہ ہی بیرونِ ملک کوئی ساکھ باقی رہی۔

وزیر دفاع نے کہا کہ 2025 میں بھارت کے خلاف جنگ میں کامیابی کے بعد پاکستان کو دفاعی صنعت میں اتنے زیادہ جہازوں کے آرڈرز موصول ہو رہے ہیں کہ آئندہ چھ ماہ میں ملک آئی ایم ایف سے نجات حاصل کرنے کی پوزیشن میں آ سکتا ہے۔

اب بھی بھارت نے جارحیت کی تو ویسے ہی جواب دیا جائے گا: خواجہ آصف

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران بھارت نے امریکا سے رجوع کیا اور چین سے بھی رابطے کیے، تاہم اس کے باوجود اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ اگر اب بھی بھارت نے جارحیت کی تو اسے ویسا ہی جواب دیا جائے گا جیسا مئی 2025 کی جنگ میں دیا گیا، جس کے بعد بھارت کا اعتماد بری طرح متاثر ہوا۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ پاکستانی افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو پوری دنیا تسلیم کرتی ہے اور مستقبل قریب میں یہ بھی ممکن ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کی ضرورت ہی نہ پڑے۔

دعا کریں ترکیہ نیتن یاہو کو اغوا کرلے: وزیر دفاع

اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اگر امریکا واقعی انسانیت کا دوست ہے تو اسے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو اغوا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دعا کریں کہ ترکیہ نیتن یاہو کو اغوا کر لے اور خطے میں جاری ناانصافیوں کا حساب برابر ہو جائے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افغان طالبان اور ٹی ٹی پی قابلِ اعتبار نہیں ہیں اور یہ بھارت کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت کے بعض لوگ ٹی ٹی پی کو بھتہ دیتے ہیں۔

وزیر دفاع نے عالمی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر چین کو تائیوان سے روکا نہیں جا سکتا تو اس کا مطلب یہ ہے کہ یوکرین کی جنگ کو بھی قانونی حیثیت مل جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین میں روسی حملے کے لیے کم از کم کوئی جواز پیش کیا گیا، مگر وینزویلا پر حملے کا تو کوئی جواز ہی موجود نہیں تھا، جس سے عالمی نظام تیزی سے تباہ ہو رہا ہے۔

ایران پر امریکی حملے سے پاکستان کیلئے چیلنج پیدا ہوگا: خواجہ آصف

وزیر دفاع نے خبردار کیا کہ ایران پر امریکی حملے کی صورت میں پاکستان کے لیے سنگین چیلنجز پیدا ہو سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یا تو اسرائیل نے امریکا کو گمراہ کیا ہے یا پھر دونوں مل کر یہ سب کچھ کر رہے ہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ 2012 میں اسرائیل یہ دعویٰ کرتا رہا کہ ایران چند دنوں میں ایٹم بم بنا لے گا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ 2018 میں اقوام متحدہ میں بھی اسرائیل نے ایران کے خلاف جھوٹے الزامات لگائے، جن کا مقصد مستقبل میں ایران پر حملے کے لیے جواز پیدا کرنا تھا۔

Tags: #خواجہ_آصف #وزیر_دفاع #پاک_بھارت #معرکہ_حق #آئی_ایم_ایف #عالمی_سیاست #KhawajaAsif #PakistanIndia #DefenceMinister #IMF #WorldPolitics #ghazwa_news
Previous Post

پی آئی اے کے بعد بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری: وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں اہم فیصلے

Next Post

سعودی فوجی اتحاد کی یمن میں کارروائی، علیحدگی پسند فورسز کےسربراہ نامعلوم مقام پر فرار

Next Post
سعودی فوجی اتحاد کی یمن میں کارروائی، علیحدگی پسند فورسز کےسربراہ نامعلوم مقام پر فرار

سعودی فوجی اتحاد کی یمن میں کارروائی، علیحدگی پسند فورسز کےسربراہ نامعلوم مقام پر فرار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم