Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

سعودی فوجی اتحاد کی یمن میں کارروائی، علیحدگی پسند فورسز کےسربراہ نامعلوم مقام پر فرار

Web Desk by Web Desk
جنوری 7, 2026
in اہم ویڈیوز
0
سعودی فوجی اتحاد کی یمن میں کارروائی، علیحدگی پسند فورسز کےسربراہ نامعلوم مقام پر فرار

سعودی فوجی اتحاد نے یمن میں فضائی کارروائی کے دوران علیحدگی پسند فورسز کو نشانہ بنانے کی تصدیق کر دی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت میں قائم فوجی اتحاد نے بتایا ہے کہ یمن میں محدود نوعیت کی فضائی کارروائیاں کی گئیں، جن کے دوران صوبہ الضالع میں موجود علیحدگی پسند فورسز کو نشانہ بنایا گیا۔

سعودی فوجی اتحاد کا کہنا ہے کہ سدرن ٹرانزیشنل کونسل (ایس ٹی سی) کے سربراہ عیدروس الزبیدی طے شدہ پرواز کے ذریعے ریاض آنے کے بجائے کسی نامعلوم مقام پر فرار ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق عیدروس الزبیدی کو منگل کی رات عدن سے ریاض روانہ ہونا تھا، جہاں انہیں یمنی حکومت اور جنوبی علیحدگی پسندوں کے درمیان مذاکرات میں شرکت کرنا تھی۔

سعودی اتحاد کے مطابق قانونی یمنی حکومت اور اتحاد کو مصدقہ معلومات موصول ہوئیں کہ عیدروس الزبیدی نے ایک بڑی فوجی قوت کو متحرک کر لیا ہے۔ الزبیدی کی جانب سے بھاری اور ہلکے ہتھیاروں سمیت ایک بڑا فوجی دستہ صوبہ الضالع میں جمع کیا گیا تھا، جس سے تصادم کے خدشات پیدا ہو گئے تھے۔

فوجی اتحاد نے بتایا کہ ممکنہ تصادم کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے صبح چار بجے پیشگی فضائی حملے کیے گئے۔ اتحاد کے مطابق کارروائی کے بعد عیدروس الزبیدی ریاض جانے والے طیارے پر سوار نہیں ہوئے اور نامعلوم مقام پر فرار ہو گئے۔

دوسری جانب یمن کے ایوانِ صدر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ علیحدگی پسند رہنما عیدروس الزبیدی پر غداری کا الزام عائد کیا گیا ہے، جس کے بعد انہیں نائب صدر صدارتی لیڈرشپ کونسل کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے۔

ایوان صدر کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ عیدروس الزبیدی کو اپنے اقدامات اور الزامات کے حوالے سے اٹارنی جنرل کے سامنے جوابدہ ہونا ہوگا۔

Tags: #یمن #سعودی_اتحاد #فضائی_کارروائی #علیحدگی_پسند #عدن #الضالع #Yemen #SaudiCoalition #AirStrikes #STC #AidarousAlZubaidi #MiddleEast #ghazwa_news
Previous Post

معرکہ حق کے بعد جہازوں کے اتنے آرڈر مل رہے ہیں کہ 6 ماہ میں آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہنےکی پوزیشن میں ہوں گے: وزیردفاع

Next Post

آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ میچز بھارت سے منتقلی کی بنگلا دیش کی درخواست مسترد کر دی: بھارتی میڈیا کا دعویٰ

Next Post
آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ میچز بھارت سے منتقلی کی بنگلا دیش کی درخواست مسترد کر دی: بھارتی میڈیا کا دعویٰ

آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ میچز بھارت سے منتقلی کی بنگلا دیش کی درخواست مسترد کر دی: بھارتی میڈیا کا دعویٰ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم