Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ میچز بھارت سے منتقلی کی بنگلا دیش کی درخواست مسترد کر دی: بھارتی میڈیا کا دعویٰ

Web Desk by Web Desk
جنوری 7, 2026
in کھیل
0
آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ میچز بھارت سے منتقلی کی بنگلا دیش کی درخواست مسترد کر دی: بھارتی میڈیا کا دعویٰ

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز بھارت سے منتقل کرنے کی بنگلا دیش کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز بھارت کے بجائے کسی دوسرے ملک میں منتقل کرنے کی درخواست کی تھی، تاہم آئی سی سی نے یہ درخواست مسترد کرتے ہوئے بنگلا دیش کو میچز کے لیے بھارت جانے کی ہدایت کی ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ اگر بنگلا دیش بھارت نہ گیا تو اسے میچز کے پوائنٹس سے محروم ہونا پڑ سکتا ہے۔

دوسری جانب بنگلا دیش کرکٹ کا مؤقف ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے ایسا کوئی الٹی میٹم نہیں دیا گیا۔ بنگلا دیشی حکام کے مطابق گورننگ باڈی کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور ابھی کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔

بنگلا دیش نے سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر بھارت سے میچز منتقل کرنے کی درخواست کی تھی۔ ایک روز قبل بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر آصف اکبر نے دو ٹوک الفاظ میں کہا تھا کہ بنگلا دیش کی ٹیم کسی بھی صورت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے بھارت نہیں جائے گی۔

یاد رہے کہ آئی پی ایل کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے بنگلا دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو بھارتی ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں کے بعد لیگ سے باہر کر دیا تھا۔ اس واقعے کے بعد دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز کے درمیان تعلقات کشیدہ ہو گئے تھے، جس کے نتیجے میں بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے ہنگامی اجلاس بلا کر اپنی ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔

Tags: #آئی_سی_سی #ٹی_ٹوئنٹی_ورلڈکپ #بنگلا_دیش #بھارت #کرکٹ #ICC #T20WorldCup #BangladeshCricket #IndiaCricket #WorldCricket #ghazwa_news
Previous Post

سعودی فوجی اتحاد کی یمن میں کارروائی، علیحدگی پسند فورسز کےسربراہ نامعلوم مقام پر فرار

Next Post

چکوال میں مسافر بس کھائی میں جاگری، 5 افراد جاں بحق

Next Post
چکوال میں مسافر بس کھائی میں جاگری، 5 افراد جاں بحق

چکوال میں مسافر بس کھائی میں جاگری، 5 افراد جاں بحق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم