Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

چکوال میں مسافر بس کھائی میں جاگری، 5 افراد جاں بحق

Web Desk by Web Desk
جنوری 7, 2026
in پاکستان
0
چکوال میں مسافر بس کھائی میں جاگری، 5 افراد جاں بحق

چکوال میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 5 قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوگئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق افسوسناک حادثہ چکوال کے علاقے تلہ گنگ میں پیش آیا، جہاں مسافروں سے بھری بس بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری۔ حادثے کے فوری بعد ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ متاثرہ بس اسلام آباد سے کراچی جا رہی تھی اور حادثہ جی ٹی روڈ پر ڈھوک پٹھان کے قریب پیش آیا۔ حادثے کی شدت کے باعث بس کھائی میں جا گری جس سے جانی نقصان ہوا۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 27 افراد زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں 7 خواتین بھی شامل ہیں، جن میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی جبکہ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ اسباب معلوم کیے جا سکیں۔

Tags: #چکوال #تلہ_گنگ #بس_حادثہ #ٹریفک_حادثہ #قیمتی_جانیں #Chakwal #Talagang #BusAccident #RoadAccident #Pakistan #ghazwa_news
Previous Post

آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ میچز بھارت سے منتقلی کی بنگلا دیش کی درخواست مسترد کر دی: بھارتی میڈیا کا دعویٰ

Next Post

کوئٹہ: پولیس اہلکار کیجانب سے مبینہ رشوت طلب کرنے پر ڈرائیور نے اپنے رکشے کو آگ لگادی

Next Post
کوئٹہ: پولیس اہلکار کیجانب سے مبینہ رشوت طلب کرنے پر ڈرائیور نے اپنے رکشے کو آگ لگادی

کوئٹہ: پولیس اہلکار کیجانب سے مبینہ رشوت طلب کرنے پر ڈرائیور نے اپنے رکشے کو آگ لگادی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم