Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پی آئی اے کے بعد بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری: وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں اہم فیصلے

Web Desk by Web Desk
جنوری 7, 2026
in پاکستان, تجارت
0
پی آئی اے کے بعد بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری: وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں اہم فیصلے

وزیراعظم شہباز شریف نے خسارے کا شکار ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری کو حکومت کی اولین ترجیح قرار دے دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نجکاری کمیشن کے امور سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں وفاقی وزرا، وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری و چیئرپرسن نجکاری کمیشن اور دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قومی ایئر لائن کی نجکاری بارش کا پہلا قطرہ ہے، جبکہ خسارے کا شکار دیگر ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان اداروں پر قومی خزانے کا بوجھ مزید برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

وزیراعظم نے نجکاری کمیشن میں جاری اصلاحات کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کمیشن میں نجی شعبے اور مارکیٹ سے بہترین صلاحیتوں کے حامل پیشہ ور افراد کو تعینات کیا جائے اور تمام بھرتیاں انتہائی شفاف انداز میں کی جائیں۔ انہوں نے پبلک ریلیشنز اور مارکیٹنگ کے شعبے کو مزید مؤثر بنانے پر بھی زور دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے نجکاری کمیشن کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کرنے اور نجکاری سے متعلق تمام منصوبوں کا بین الاقوامی معیار کی کسی مستند فرم سے تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کی بھی ہدایت جاری کی۔

اجلاس کے دوران نجکاری کمیشن میں جاری اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ اسٹریٹیجک نظم و ضبط، مضبوط گورننس، ادارہ جاتی استعداد میں بہتری اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ شفاف روابط ان اصلاحات کی بنیاد ہیں۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کو ابتدائی طور پر دو مرحلوں میں مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی، گوجرانوالا الیکٹرک پاور کمپنی اور فیصل آباد الیکٹرک پاور کمپنی کی نجکاری کی جائے گی، جبکہ دوسرے مرحلے میں حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی اور سکھر الیکٹرک پاور کمپنی کو نجکاری کے عمل میں شامل کیا جائے گا۔

Tags: #نجکاری #وزیراعظم_شہباز_شریف #ریاستی_ادارے #معاشی_اصلاحات #پاکستان #Privatization #ShehbazSharif #SOEs #EconomicReforms #Pakistan #ghazwa_news
Previous Post

برطانیہ اور فرانس کے درمیان یوکرین میں جنگ بندی کے بعد فوج تعیناتی کا معاہدہ طے پاگیا

Next Post

معرکہ حق کے بعد جہازوں کے اتنے آرڈر مل رہے ہیں کہ 6 ماہ میں آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہنےکی پوزیشن میں ہوں گے: وزیردفاع

Next Post
معرکہ حق کے بعد جہازوں کے اتنے آرڈر مل رہے ہیں کہ 6 ماہ میں آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہنےکی پوزیشن میں ہوں گے: وزیردفاع

معرکہ حق کے بعد جہازوں کے اتنے آرڈر مل رہے ہیں کہ 6 ماہ میں آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہنےکی پوزیشن میں ہوں گے: وزیردفاع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم