Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

برطانیہ اور فرانس کے درمیان یوکرین میں جنگ بندی کے بعد فوج تعیناتی کا معاہدہ طے پاگیا

Web Desk by Web Desk
جنوری 7, 2026
in بین الاقوامی
0
برطانیہ اور فرانس کے درمیان یوکرین میں جنگ بندی کے بعد فوج تعیناتی کا معاہدہ طے پاگیا

برطانیہ اور فرانس نے یوکرین میں ممکنہ امن معاہدے کی صورت میں اپنی افواج تعینات کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔

اس حوالے سے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی، فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون اور برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے ایک معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں، جس کا مقصد یوکرین کی سلامتی کو یقینی بنانا اور روس کی جانب سے کسی بھی ممکنہ نئے حملے کو روکنا ہے۔

یوکرین مشرقی علاقے سے اپنے فوجی دستے نکالنے کیلئے مشروط طور پر آمادہ

پیرس میں ہونے والے اجلاس کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان امن معاہدے کی صورت میں یوکرین کے لیے ایک کثیرالملکی سکیورٹی فورس تشکیل دی جائے گی، جو یوکرین کے لیے سکیورٹی ضمانتوں کو مضبوط بنانے میں کردار ادا کرے گی۔

برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے اس موقع پر کہا کہ اس فورس کی تعیناتی سے یوکرینی مسلح افواج کو اپنی صلاحیتیں بحال کرنے اور دفاعی طاقت کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی، جس سے خطے میں استحکام پیدا ہوگا۔

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اس پیش رفت کو امن کی جانب ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ صرف اسی صورت میں عملی شکل اختیار کر سکتا ہے جب روس کے ساتھ جنگ کا خاتمہ ہو جائے۔

امریکی حکام نے بھی اس معاہدے کو مثبت پیش رفت قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ کثیرالملکی فورس کی تعیناتی روس کو دوبارہ جارحیت کا موقع دینے سے روکے گی اور یوکرین کے دفاع کو مزید مضبوط بنائے گی۔

یاد رہے کہ برطانوی وزیراعظم اس سے قبل بھی امن معاہدے کے بعد یوکرین میں برطانوی افواج کی تعیناتی کا عندیہ دے چکے تھے، تاہم اس نئے معاہدے کے بعد برطانوی اور فرانسیسی افواج کی یوکرین میں تعیناتی اور کارروائی کے لیے باقاعدہ قانونی فریم ورک فراہم کر دیا گیا ہے۔

Tags: #یوکرین #روس_یوکرین_جنگ #برطانیہ #فرانس #امن_معاہدہ #یورپ #Ukraine #RussiaUkraineWar #UK #France #PeaceDeal #EuropeanSecurity #ghazwa_news
Previous Post

وینزویلا سے اعلیٰ معیار کا 50 ملین بیرل تیل امریکا لایا جائے گا: ٹرمپ کا اعلان

Next Post

پی آئی اے کے بعد بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری: وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں اہم فیصلے

Next Post
پی آئی اے کے بعد بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری: وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں اہم فیصلے

پی آئی اے کے بعد بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری: وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں اہم فیصلے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم