پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے مالی سال 2024–25 کے دوران ملک بھر میں تقریباً 10 کروڑ موبائل ڈیوائسز بلاک کیں۔
پی ٹی اے کے مطابق بلاک ہونے والے موبائل فونز میں 8 لاکھ 68 ہزار گمشدہ یا چوری شدہ ہینڈ سیٹ، 7 کروڑ 20 لاکھ جعلی یا نقل شدہ ڈیوائسز اور 2 کروڑ 70 لاکھ وہ موبائل فون شامل ہیں جن کے آئی ایم ای آئی نمبرز ڈوپلیکیٹ یا کلون تھے۔
پی ٹی اے نے اپنی سالانہ رپورٹ میں بتایا کہ ڈیوائس آئیڈینٹیفکیشن رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم (DIRBS) کے نفاذ کے ذریعے موبائل ڈیوائس مینجمنٹ کے نظام کو مضبوط بنانے میں اتھارٹی نے انقلابی کردار ادا کیا ہے۔ اس نظام کی بدولت جعلی اور غیر معیاری موبائل فونز کی درآمد میں نمایاں کمی آئی، صارفین کے حقوق کا تحفظ بہتر ہوا، موبائل فون مارکیٹ کو دستاویزی شکل ملی اور قومی خزانے میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ موبائل ڈیوائس مینجمنٹ ریگولیشنز 2021، جو DIRBS کی بنیاد پر متعارف کرائے گئے، کے تحت یہ اقدامات ممکن ہوئے۔

