Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

کچے میں بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کردیا ہے، ڈاکوؤں کو نیست و نابود کریں گے: وزیر داخلہ

Web Desk by Web Desk
جنوری 7, 2026
in پاکستان
0
کچے میں بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کردیا ہے، ڈاکوؤں کو نیست و نابود کریں گے: وزیر داخلہ

سکھر: وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا ہے کہ کچے کے علاقوں میں آج سے بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ڈاکوؤں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ کچے کے علاقے میں ایک بڑا اور فیصلہ کن آپریشن شروع کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جو ڈاکو خود کو چیمپئن سمجھتے ہیں، ان کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی، تاہم جو افراد ہتھیار ڈال دیں گے انہیں موقع دیا جائے گا۔

ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ اس مرحلے پر آپریشن میں فوج کی ضرورت نہیں ہے، سندھ پولیس کے ساتھ رینجرز بھی آپریشن میں حصہ لے رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑنے پر پنجاب پولیس کی معاونت بھی حاصل کی جائے گی اور ڈاکوؤں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

وزیر داخلہ سندھ نے مزید کہا کہ سندھ میں اب کہیں بھی حفاظتی کانوائے نہیں چل رہے اور کچے کے علاقوں میں امن و امان قائم کرنے کے لیے ڈاکوؤں کو نیست و نابود کیا جائے گا۔

Tags: #سندھ #کچے_کا_علاقہ #آپریشن #سندھ_پولیس #رینجرز #ضیا_الحسن_لنجار #Sindh #KatchaArea #Operation #SindhPolice #Rangers #PakistanNews #ghazwa_news
Previous Post

نصیرآباد : ڈیرہ مراد جمالی کے قریب ریلوے ٹریک پربم دھماکا

Next Post

امریکا وہ واحد ملک ہے جس سے چین اور روس خوفزدہ ہیں: ٹرمپ کا دعویٰ

Next Post
امریکا وہ واحد ملک ہے جس سے چین اور روس خوفزدہ ہیں: ٹرمپ کا دعویٰ

امریکا وہ واحد ملک ہے جس سے چین اور روس خوفزدہ ہیں: ٹرمپ کا دعویٰ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم