Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پاکستان خطےکے تقریباً تمام ممالک سے 5G سروسز کے اجرا میں پیچھے رہ گیا

Web Desk by Web Desk
جنوری 8, 2026
in پاکستان, ٹیکنالوجی
0
پاکستان خطےکے تقریباً تمام ممالک سے 5G سروسز کے اجرا میں پیچھے رہ گیا

پاکستان 5G سروسز کے اجرا میں خطے سے پیچھے، اسپیکٹرم قلت بڑی رکاوٹ بن گئی

پاکستان خطے کے تقریباً تمام ممالک کے مقابلے میں فائیو جی (5G) سروسز کے اجرا میں پیچھے رہ گیا ہے۔ عالمی سطح پر 5G ٹیکنالوجی کا آغاز 2019 میں ہو چکا ہے، تاہم شدید اسپیکٹرم قلت کے باعث پاکستان اب تک اس جدید سہولت سے محروم ہے۔ افغانستان کے سوا خطے کا کوئی اور ملک ایسا نہیں جہاں 5G پر عملی پیش رفت نہ ہو۔

پی ٹی اے ذرائع کے مطابق اس وقت پاکستان کے پاس صرف 274 میگا ہرٹز موبائل اسپیکٹرم دستیاب ہے، جو خطے میں سب سے کم تصور کیا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہی محدود اسپیکٹرم 5G سروسز کے آغاز میں سب سے بڑی رکاوٹ بنا ہوا ہے۔

یہ صورتحال اس لیے بھی زیادہ تشویشناک ہے کیونکہ پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا آبادی والا ملک ہے اور یہاں 20 کروڑ سے زائد براڈ بینڈ صارفین موجود ہیں، جو تیز رفتار اور جدید موبائل انٹرنیٹ سروسز کے منتظر ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے فراہم کیا جانے والا اسپیکٹرم ٹیکنالوجی نیوٹرل ہوتا ہے، جسے 2G، 3G، 4G اور 5G سمیت مستقبل میں آنے والی نئی ٹیکنالوجیز کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ تاہم محدود اسپیکٹرم کی دستیابی اور 5G سے ہم آہنگ ڈیوائسز کی کمی کے باعث اس سمت میں پیش رفت سست روی کا شکار ہے۔

ماہرین کے مطابق 5G ٹیکنالوجی محض اسمارٹ فونز تک محدود نہیں بلکہ اس کے ذریعے انٹرنیٹ آف تھنگز (IoT)، اسمارٹ سٹیز، خودکار ٹرانسپورٹ سسٹمز اور صنعتی شعبے میں جدید ترین سہولیات فراہم کی جا سکتی ہیں۔ 5G کی عدم موجودگی پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی اور معاشی امکانات کو بھی متاثر کر رہی ہے۔

ٹیلی کام ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان نے بروقت اسپیکٹرم نیلامی، پالیسی اصلاحات اور انفراسٹرکچر کی بہتری پر توجہ نہ دی تو ملک ڈیجیٹل دوڑ میں مزید پیچھے رہ سکتا ہے۔

Previous Post

سائنسدانوں نےگرین لینڈکی برف تیزی سے پگھلنے پر دنیا بھر کے ساحلی علاقوں کو خبردار کردیا

Next Post

بلوچستان میں صرف 11 اسپتال ہیلتھ سروسز معیار پر پورا اترنےکا انکشاف

Next Post
بلوچستان میں صرف 11 اسپتال ہیلتھ سروسز معیار پر پورا اترنےکا انکشاف

بلوچستان میں صرف 11 اسپتال ہیلتھ سروسز معیار پر پورا اترنےکا انکشاف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم