Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

بلوچستان میں صرف 11 اسپتال ہیلتھ سروسز معیار پر پورا اترنےکا انکشاف

Web Desk by Web Desk
جنوری 8, 2026
in بین الاقوامی
0
بلوچستان میں صرف 11 اسپتال ہیلتھ سروسز معیار پر پورا اترنےکا انکشاف

بلوچستان میں صرف 11 اسپتال ہیلتھ سروسز کے معیار پر پورا اتر سکے، ہیلتھ کیئر کمیشن کی رپورٹ

بلوچستان میں صحت کے نظام کی ابتر صورتحال ایک بار پھر سامنے آ گئی ہے، جہاں صوبے بھر میں صرف 11 اسپتال ہیلتھ سروسز کے مقررہ معیار پر پورا اترنے میں کامیاب ہو سکے ہیں۔ بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن کی تازہ رپورٹ کے مطابق ان میں صرف 2 سرکاری جبکہ 9 نجی اسپتال شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان 11 اسپتالوں کو ایس او پیز کے مطابق طبی سہولتوں کی فراہمی پر باقاعدہ لائسنس جاری کیا گیا ہے، جبکہ صوبے میں موجود اکثریتی طبی ادارے بنیادی معیار پر بھی پورا نہیں اتر رہے۔

ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطابق بلوچستان بھر میں مجموعی طور پر 1540 اسپتال، لیبارٹریز اور دیگر طبی مراکز رجسٹرڈ ہیں، تاہم ان میں سے 1529 اسپتال، لیبارٹریز اور کلینکس علاج کے بنیادی معیارات پر پورا اترنے میں ناکام رہے ہیں، جو نہایت تشویشناک صورتحال ہے۔

رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ صوبے کے کئی سرکاری اسپتال بھی ہیلتھ کیئر کمیشن کے باقاعدہ لائسنس کے بغیر کام کر رہے ہیں، جس سے مریضوں کی صحت اور حفاظت کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ ناقص طبی سہولتیں، غیر معیاری علاج اور مریضوں کی حفاظت کے اصولوں پر عمل نہ ہونا ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے۔ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر فوری اصلاحی اقدامات نہ کیے گئے تو عوام کو فراہم کی جانے والی صحت کی سہولتیں مزید متاثر ہو سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی قلت اور بنیادی سہولتوں کی عدم دستیابی کی متعدد رپورٹس سامنے آ چکی ہیں، جس کے باعث مریض شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

Previous Post

پاکستان خطےکے تقریباً تمام ممالک سے 5G سروسز کے اجرا میں پیچھے رہ گیا

Next Post

کھلاڑیوں کی سکیورٹی اور ملکی وقار پرسمجھوتہ نہیں کرینگے، بنگلادیش بھارت میں ورلڈکپ نہ کھیلنے پر ڈٹ گیا

Next Post
کھلاڑیوں کی سکیورٹی اور ملکی وقار پرسمجھوتہ نہیں کرینگے، بنگلادیش بھارت میں ورلڈکپ نہ کھیلنے پر ڈٹ گیا

کھلاڑیوں کی سکیورٹی اور ملکی وقار پرسمجھوتہ نہیں کرینگے، بنگلادیش بھارت میں ورلڈکپ نہ کھیلنے پر ڈٹ گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم