Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

سائنسدانوں نےگرین لینڈکی برف تیزی سے پگھلنے پر دنیا بھر کے ساحلی علاقوں کو خبردار کردیا

Web Desk by Web Desk
جنوری 8, 2026
in بین الاقوامی, موسم
0
سائنسدانوں نےگرین لینڈکی برف تیزی سے پگھلنے پر دنیا بھر کے ساحلی علاقوں کو خبردار کردیا

سائنسدانوں نے گرین لینڈ کی برفانی چادروں کے تیزی سے پگھلنے پر دنیا بھر کے ساحلی علاقوں کو سنگین نتائج سے خبردار کر دیا ہے۔ ایک نئی سائنسی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ گرین لینڈ کی آئس شیٹ کے بڑے حصے ماضی میں مکمل طور پر پگھل چکے ہیں اور موجودہ گلوبل وارمنگ کے تسلسل کے باعث یہ خطرناک عمل دوبارہ دہرایا جا سکتا ہے۔

تحقیق کے مطابق گرین لینڈ آئس شیٹ پر ایک بلند مقام پر گہری کھدائی کی گئی، جہاں سے حاصل ہونے والے نمونوں کے تجزیے سے معلوم ہوا کہ گزشتہ 10 ہزار برسوں کے دوران وہاں موجود برف مکمل طور پر غائب ہو چکی تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ شواہد اس بات کی واضح علامت ہیں کہ اگر درجہ حرارت میں اضافہ جاری رہا تو مستقبل میں گرین لینڈ کی برف ایک بار پھر بڑے پیمانے پر پگھل سکتی ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق گلوبل وارمنگ میں انسانی سرگرمیوں کے علاوہ ایک اور پوشیدہ عنصر بھی شامل ہے، جس کی نشاندہی کینیڈا کی اوٹاوا یونیورسٹی کے محققین اور ان کے بین الاقوامی شراکت داروں نے کی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گرین لینڈ کے نیچے موجود زمین میں گہری ناہموار حرارت (Geothermal Heat) برف کے تیز رفتار پگھلاؤ کا ایک اہم سبب بن رہی ہے۔

تحقیق میں سیٹلائٹ ڈیٹا، سیسمک ریڈنگ، کششِ ثقل کی پیمائش اور جدید کمپیوٹر سمیلیشنز کی مدد سے تیار کیے گئے تھری ڈی درجہ حرارت کے ماڈلز استعمال کیے گئے۔ ان ماڈلز سے یہ انکشاف ہوا کہ برف کے نیچے موجود زمین کی بنیاد بعض مقامات پر غیر معمولی طور پر زیادہ گرم ہے، جس کے باعث ان علاقوں میں برف تیزی سے کمزور ہو رہی ہے۔

سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ برف کے تیزی سے پگھلنے کا براہِ راست مطلب سمندروں میں اضافی پانی کا جانا ہے، جو دنیا بھر میں سطح سمندر میں اضافے کا سبب بن رہا ہے۔ اس صورتحال سے ساحلی شہر، نشیبی علاقے اور جزیرہ نما خطے شدید خطرے سے دوچار ہو سکتے ہیں۔

ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ مستقبل میں سمندروں کی سطح میں اضافہ پہلے لگائے گئے اندازوں سے کہیں زیادہ تیزی سے ہو سکتا ہے، جس کے باعث ماحولیاتی، معاشی اور انسانی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ سائنسدانوں نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو روکنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

Previous Post

امریکا وہ واحد ملک ہے جس سے چین اور روس خوفزدہ ہیں: ٹرمپ کا دعویٰ

Next Post

پاکستان خطےکے تقریباً تمام ممالک سے 5G سروسز کے اجرا میں پیچھے رہ گیا

Next Post
پاکستان خطےکے تقریباً تمام ممالک سے 5G سروسز کے اجرا میں پیچھے رہ گیا

پاکستان خطےکے تقریباً تمام ممالک سے 5G سروسز کے اجرا میں پیچھے رہ گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم