Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

امریکا وہ واحد ملک ہے جس سے چین اور روس خوفزدہ ہیں: ٹرمپ کا دعویٰ

Web Desk by Web Desk
جنوری 8, 2026
in بین الاقوامی
0
امریکا وہ واحد ملک ہے جس سے چین اور روس خوفزدہ ہیں: ٹرمپ کا دعویٰ

ٹرمپ کا دعویٰ: امریکا کے بغیر نیٹو بے اثر، روس اور چین دونوں خوفزدہ ہیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر امریکا نیٹو کا حصہ نہ ہوتا تو روس اور چین کو اس اتحاد کا کوئی خوف نہ ہوتا۔ صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں دعویٰ کیا کہ امریکا کے بغیر نیٹو بے اثر ہے، اور امریکا ہی وہ واحد قوم ہے جس سے روس اور چین دونوں خوفزدہ ہیں اور جس کا احترام کرتے ہیں۔

ٹرمپ نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ انہوں نے 8 جنگیں ختم کروائیں اور ناروے نے نوبیل امن انعام کے لیے انہیں منتخب نہیں کیا، لیکن اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، اہم بات یہ ہے کہ انہوں نے لاکھوں جانیں بچائیں۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ان کی آمد سے قبل نیٹو کے اکثر رکن ممالک اپنی فوجی اخراجات کی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہے تھے، لیکن انہوں نے ممالک کو اپنی دفاعی اخراجات 5 فیصد جی ڈی پی تک بڑھانے پر مجبور کیا اور اب وہ فوری طور پر ادائیگیاں کر رہے ہیں۔

ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ انہیں اس بات پر شک ہے کہ ضرورت پڑنے پر نیٹو ان کے لیے موجود ہوگا یا نہیں، لیکن انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ نیٹو کے لیے موجود رہیں گے، چاہے نیٹو ان کے لیے موجود نہ ہو۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ اگر وہ مداخلت نہ کرتے تو اس وقت روس پورے یوکرین پر قابض ہو چکا ہوتا، جس سے عالمی سیکیورٹی کے حوالے سے سنگین نتائج نکل سکتے تھے۔

 

Tags: #ڈونلڈ_ٹرمپ #نیٹو #روس #چین #یوکرین #عالمی_سیکیورٹی #امریکا #غزوہ_نیوز #DonaldTrump #NATO #Russia #China #Ukraine #GlobalSecurity #USA #GhazwaNews
Previous Post

سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیمین مارٹن کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا

Next Post

نیپرا نے یکم جنوری سےفی یونٹ بجلی کی قیمت ایک روپے 79 پیسے بڑھادی

Next Post
نیپرا نے یکم جنوری سےفی یونٹ بجلی کی قیمت ایک روپے 79 پیسے بڑھادی

نیپرا نے یکم جنوری سےفی یونٹ بجلی کی قیمت ایک روپے 79 پیسے بڑھادی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم