Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

امریکی شہر پورٹ لینڈ میں فیڈرل ایجنٹس کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی

Web Desk by Web Desk
جنوری 9, 2026
in بین الاقوامی
0
امریکی شہر پورٹ لینڈ میں فیڈرل ایجنٹس کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی

امریکا میں امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ حکام کی فائرنگ، خاتون اور مرد زخمی

امریکا میں امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) حکام کی جانب سے فائرنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک خاتون اور ایک مرد کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ریاست اوریگن کے شہر پورٹ لینڈ میں پیش آیا جہاں آئی سی ای حکام نے کارروائی کے دوران دونوں افراد پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والے خاتون اور مرد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کا کہنا ہے کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بارڈر پیٹرول کے اہلکار ایک گاڑی کی تلاشی لے رہے تھے۔ حکام کے مطابق اس دوران ملزمان نے گاڑی کو بطور ہتھیار استعمال کیا اور اہلکاروں کو گاڑی سے کچلنے کی کوشش کی۔

محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے مطابق اہلکار نے اپنی جان کے دفاع میں دونوں افراد پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے ایک روز قبل بھی ریاست منی سوٹا میں امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کے اہلکاروں نے چھاپے کے دوران ایک خاتون کو سر پر گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا، جس پر انسانی حقوق کی تنظیموں اور عوامی حلقوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔

امریکا میں امیگریشن حکام کی کارروائیوں کے دوران پیش آنے والے ایسے واقعات نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے طرزِ عمل اور طاقت کے استعمال پر ایک بار پھر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

Tags: #امریکا #امیگریشن #ICE #فائرنگ #پورٹ_لینڈ #اوریگن #ہوم_لینڈ_سکیورٹی #انسانی_حقوق #غزوہ_نیوز #USA #Immigration #ICE #Shooting #Portland #Oregon #HomelandSecurity #HumanRights #GhazwaNews
Previous Post

قومی سلامتی کو لاحق خطرات کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

Next Post

چین میرے دورِ صدارت میں تائیوان پر حملہ نہیں کرے گا: ٹرمپ

Next Post
چین میرے دورِ صدارت میں تائیوان پر حملہ نہیں کرے گا: ٹرمپ

چین میرے دورِ صدارت میں تائیوان پر حملہ نہیں کرے گا: ٹرمپ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم