امریکا کے ممکنہ گرین لینڈ منصوبے کی تفصیلات سامنے آئیں
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گرین لینڈ کی خریداری کے ممکنہ منصوبے کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق، گرین لینڈ کی 57 ہزار آبادی کو براہِ راست 10 ہزار سے ایک لاکھ ڈالر تک ادائیگی پر غور کیا جا رہا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد گرین لینڈ کے باشندوں کو ڈنمارک سے علیحدگی پر آمادہ کرنا اور امریکا میں شامل ہونے کے لیے قائل کرنا ہے۔
دوسری جانب، ڈنمارک کی وزیراعظم نے امریکی صدر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ گرین لینڈ پر قبضے کی دھمکیاں بند کریں۔ اس منصوبے پر برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک نے بھی شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔
خیال رہے کہ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ "ہمیں گرین لینڈ کی ضرورت ہے، معدنیات کے لیے نہیں بلکہ دفاعی حکمت عملی کے لیے۔”

