پشاور: سہیل آفریدی کراچی میں تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کریں گے
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے سندھ کے دورے کے موقع پر اعلان کیا ہے کہ وہ کراچی میں تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کریں گے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام سندھ کے کونے کونے تک پہنچائیں گے اور سندھ کی عوام سے اپیل کی کہ اسٹریٹ موومنٹ کی تیاری میں بھرپور تعاون کریں۔
ان کے مطابق جلسہ اتوار کو ساڑھے 4 بجے مزار قائد پر ہوگا۔
پی ٹی آئی کراچی کے صدر راجہ اظہر کے مطابق سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے صوبائی وزیر ناصر شاہ سے رابطہ کیا ہے، جس کے بعد آج باضابطہ طور پر جلسے کے لیے اجازت نامہ ملنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کراچی کے دورے کے دوران مختلف شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے۔

