وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک ہی روز کے دوران ڈکیتی اور راہزنی کی پانچ مختلف وارداتیں رپورٹ ہوئیں، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سیکٹر جی سیون میں ڈاکو ایک گھر سے 8 تولہ سونا اور ہزاروں روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے، جبکہ پولیس کی جانب سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے بچوں کے اغوا اور زیادتی کے ایک سنگین واقعے میں ملوث سب انسپکٹر کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
ادھر تھانہ سنبل کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار شہری سے موبائل فون چھین کر ملزمان فرار ہو گئے، جبکہ تھانہ کھنہ اور تجارتی مرکز بلیو ایریا سے بھی متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں چوری ہونے کی اطلاعات ہیں۔
شہریوں نے بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس سے مؤثر اور فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

