Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ایرانی سکیورٹی فورسز مظاہرین پر تشدد سے باز رہیں: برطانیہ، فرانس اور جرمنی کا مشترکہ بیان

Web Desk by Web Desk
جنوری 10, 2026
in بین الاقوامی
0
ایرانی سکیورٹی فورسز مظاہرین پر تشدد سے باز رہیں: برطانیہ، فرانس اور جرمنی کا مشترکہ بیان

فرانس، برطانیہ اور جرمنی نے ایران میں جاری حکومت مخالف مظاہروں کے دوران مظاہرین کی ہلاکتوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ایران میں کشیدہ صورتحال پر فرانسیسی صدر، برطانوی وزیراعظم اور جرمن چانسلر کی جانب سے ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا ہے، جس میں ایران میں سکیورٹی فورسز کے تشدد پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔

مشترکہ بیان میں ایرانی سکیورٹی فورسز پر زور دیا گیا ہے کہ وہ تشدد سے باز رہیں اور صورتحال کو مزید بگاڑنے سے گریز کریں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی حکام پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنی آبادی کا تحفظ یقینی بنائیں اور شہریوں کو آزادیٔ اظہار اور پُرامن اجتماع کا حق فراہم کریں۔

مشترکہ بیان میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ ایرانی عوام کو کسی بھی قسم کی انتقامی کارروائی کے خوف کے بغیر اپنے بنیادی حقوق استعمال کرنے کا موقع ملنا چاہیے۔

دوسری جانب گزشتہ روز امریکی صدر نے ایک انٹرویو کے دوران خبردار کیا تھا کہ اگر احتجاج کے دوران مظاہرین کو قتل کیا گیا تو امریکا ایران کو بھرپور اور انتہائی سخت جواب دے گا۔

واضح رہے کہ ایران میں حکومت مخالف مظاہرے مسلسل جاری ہیں۔ انسانی حقوق کے غیر ملکی اداروں کے مطابق یہ احتجاج ملک کے 100 سے زائد شہروں تک پھیل چکا ہے۔

رپورٹس کے مطابق احتجاجی مظاہروں کے دوران اب تک ہلاک افراد کی تعداد 47 ہو چکی ہے، جن میں متعدد سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں، جبکہ تقریباً 2500 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

Tags: #ایران #مظاہرے #انسانی_حقوق #فرانس #برطانیہ #جرمنی #مشترکہ_بیان #آزادی_اظہار #Iran #Protests #HumanRights #France #UK #Germany #JointStatement #FreedomOfExpression #GlobalReaction
Previous Post

ایران میں صورتحال کشیدہ، پاکستانی شہریوں کی سہولت کیلیےکرائسیس مینجمنٹ یونٹ قائم

Next Post

اسلام آباد: ڈاکو گھر سے 8 تولہ سونا اور ہزاروں روپے لوٹ کر فرار

Next Post
اسلام آباد: ڈاکو گھر سے 8 تولہ سونا اور ہزاروں روپے لوٹ کر فرار

اسلام آباد: ڈاکو گھر سے 8 تولہ سونا اور ہزاروں روپے لوٹ کر فرار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم