Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

وادی تیراہ میں آپریشن کی تیاری، علاقہ مکینوں کی نقل مکانی کل سے شروع ہوگی

Web Desk by Web Desk
جنوری 10, 2026
in پاکستان
0
وادی تیراہ میں آپریشن کی تیاری، علاقہ مکینوں کی نقل مکانی کل سے شروع ہوگی

خیبر: وادی تیراہ کے متاثرین کے لیے رجسٹریشن اور مالی امداد کا عمل جاری

صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے وادی تیراہ کے علاقے میدان ملک دین خیل سے نقل مکانی کرنے والے متاثرین کے لیے رجسٹریشن کا عمل گزشتہ تین روز سے جاری ہے، جبکہ شیڈول کے مطابق 10 جنوری سے باقاعدہ نقل مکانی کا آغاز کیا جائے گا۔

ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق متاثرین کے لیے وادی تیراہ کے علاقے پائیندی چینہ میں خصوصی رجسٹریشن سینٹر قائم کیا گیا ہے، جہاں اب تک مجموعی طور پر 2500 سے زائد خاندانوں کو رجسٹر کیا جا چکا ہے۔ ان میں سے 176 خاندانوں کو نادرا سمیت دیگر محکموں سے کلیئرنس کے بعد ابتدائی طور پر فی خاندان ڈھائی لاکھ روپے فراہم کیے گئے ہیں۔ دیگر رجسٹرڈ خاندانوں کو بھی ایڈوانس مالی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق شیڈول کے مطابق 10 جنوری سے باقاعدہ نقل مکانی کا عمل شروع ہوگا اور یہ عمل 25 جنوری تک جاری رہے گا۔ ہر خاندان کو نقل مکانی کے دوران ڈھائی لاکھ روپے ایڈوانس کے ساتھ ماہانہ 50 ہزار روپے امدادی رقم فراہم کی جائے گی، جس پر متاثرین اپنی مرضی کے مطابق رہائش اختیار کر سکیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن آئندہ دو ماہ کے اندر مکمل کر لیا جائے گا، جس کے بعد متاثرین کی واپسی اور بحالی کا عمل 5 اپریل سے شروع کیا جائے گا۔ وادی تیراہ کے علاقے میدان کی مجموعی آبادی تقریباً ایک لاکھ 30 ہزار افراد پر مشتمل ہے۔

انتظامیہ نے بتایا کہ آپریشن کے دوران مکمل طور پر تباہ ہونے والے مکان کے لیے 30 لاکھ روپے جبکہ جزوی تباہ شدہ مکان کے لیے 10 لاکھ روپے معاوضہ مقرر کیا گیا ہے۔

Tags: #خیبرپختونخوا #وادی_تیراہ #نقل_مکانی #مالی_امداد #حکومتی_کارروائی #آپریشن #KhyberPakhtunkhwa #WadiTirah #Displacement #FinancialAid #ReliefOperation #IDPs #SecurityOperation
Previous Post

سابق بھارتی فرسٹ کلاس کرکٹر دوران میچ انتقال کر گئے

Next Post

پاکستان آئندہ برس جون میں آئی ایم ایف سے باہر ہوگا: رانا مشہود

Next Post
پاکستان آئندہ برس جون میں آئی ایم ایف سے باہر ہوگا: رانا مشہود

پاکستان آئندہ برس جون میں آئی ایم ایف سے باہر ہوگا: رانا مشہود

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم