ترکیے نے پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی اتحاد میں شمولیت کی خواہش ظاہر کردی
ترکیے نے پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی اتحاد میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا ادارے بلوم برگ کے مطابق اس اقدام سے مشرق وسطیٰ اور اس سے آگے کے خطے میں طاقت کا توازن بدلنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب نے گزشتہ سال مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت کسی ایک ملک کے خلاف جارحیت دونوں ملکوں کے خلاف جارحیت تصور کی جائے گی۔ یہ معاہدہ نیٹو اتحاد کے آرٹیکل پانچ کے اصول سے مشابہ ہے، اور ترکیے پہلے ہی نیٹو اتحاد کا رکن ہے۔
بلوم برگ کے مطابق ترکیے کو پاک-سعود دفاعی اتحاد میں شامل کرنے کے لیے تینوں ممالک کے درمیان معاہدہ جلد ممکن ہے، جس سے خطے میں دفاعی اور سٹریٹجک توازن پر اثر پڑنے کا امکان ہے۔

