Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

نیو اسلام آباد ائیرپورٹ سمیت حیدرآباد اور سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی کی نجکاری کیلئے کمیٹی قائم

Web Desk by Web Desk
جنوری 10, 2026
in پاکستان, تجارت
0
نیو اسلام آباد ائیرپورٹ سمیت حیدرآباد اور سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی کی نجکاری کیلئے کمیٹی قائم

نیو اسلام آباد ائیرپورٹ اور سندھ کی دو بجلی کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی کی زیر صدارت نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں متعدد اہم نجکاری فیصلے کیے گئے۔

بورڈ نے حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی اور سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی کی نجکاری کے لیے ٹرانزیکشن کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دی۔

اسی اجلاس میں ہاؤس بلڈنگ فائنانس کمپنی کی موجودہ نجکاری کے عمل کو ختم کرنے اور اس کے 51 فیصد حصص کی نیلامی دوبارہ شروع کرنے کی سفارش کی گئی۔ جبکہ پاکستان مورگیج ری فائنانس کمپنی کی 4.2 ارب روپے کی بولی مسترد کردی گئی، جبکہ اس کمپنی کی ریفرنس قیمت 13 ارب 55 کروڑ روپے مقرر تھی۔

اجلاس میں نجکاری بورڈ نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو نجکاری پروگرام میں شامل کرنے کی بھی سفارش کی، اور نیو اسلام آباد ائیرپورٹ کے لیے کنسیشن ماڈل اپنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ائیرپورٹ کی نجکاری میں گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ ماڈل مسترد کر کے اوپن بولی کا راستہ اختیار کیا جائے گا۔

Tags: #نجکاری #اسلام_آباد_ائیرپورٹ #حیدرآباد_بجلی #سکھر_بجلی #معیشت #پاکستان #Privatization #IslamabadAirport #HyderabadElectric #SukkurElectric #Economy #Pakistan
Previous Post

کراچی: گلشن اقبال کے فلیٹ میں گیس لیکج دھماکا، 6 افراد زخمی

Next Post

ایران میں پُرتشدد مظاہرے بے قابو، کئی شہروں میں توڑ پھوڑ ، مساجد، اسپتالوں کو نقصان، 217 افراد ہلاک

Next Post
ایران میں پُرتشدد مظاہرے بے قابو، کئی شہروں میں توڑ پھوڑ ، مساجد، اسپتالوں کو نقصان، 217 افراد ہلاک

ایران میں پُرتشدد مظاہرے بے قابو، کئی شہروں میں توڑ پھوڑ ، مساجد، اسپتالوں کو نقصان، 217 افراد ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم