Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ایران میں پُرتشدد مظاہرے بے قابو، کئی شہروں میں توڑ پھوڑ ، مساجد، اسپتالوں کو نقصان، 217 افراد ہلاک

Web Desk by Web Desk
جنوری 10, 2026
in بین الاقوامی
0
ایران میں پُرتشدد مظاہرے بے قابو، کئی شہروں میں توڑ پھوڑ ، مساجد، اسپتالوں کو نقصان، 217 افراد ہلاک

ایران میں مہنگائی کے خلاف جاری حکومت مخالف مظاہرے شدید پرتشدد ہو گئے ہیں۔ معروف امریکی جریدے ٹائم میگزین کے مطابق جھڑپوں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 217 تک پہنچ گئی ہے، تاہم ایرانی حکام نے اب تک اس کی تصدیق نہیں کی۔

رپورٹس کے مطابق مظاہرین اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان مختلف شہروں میں شدید جھڑپیں ہوئیں۔ مظاہرین نے کئی شہروں میں توڑ پھوڑ کی، جن میں 26 بینک، 25 مساجد، 2 اسپتال اور 48 فائر ٹرک شامل ہیں، جبکہ سرکاری عمارتوں اور پولیس اسٹیشنوں پر بھی حملے کیے گئے، جس سے متعدد اہلکار زخمی ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے ایمبولینسوں پر حملے کیے، بسوں اور شہریوں کی گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی گئی۔ سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے تقریباً 2,500 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور ملک میں انٹرنیٹ سروس بند ہے۔

تہران کے ایک ڈاکٹر نے امریکی جریدے ٹائم کو بتایا کہ دارالحکومت کے صرف 6 اسپتالوں میں 217 مظاہرین ہلاک ہوئے، جن میں سے زیادہ تر گولیاں لگنے کے نتیجے میں جان کی بازی ہار گئے۔ امریکی جریدے کے مطابق واشنگٹن ڈی سی کی ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹ نیوز ایجنسی کے مطابق اب تک کم از کم 63 افراد ہلاک ہوئے، جن میں 49 عام شہری شامل ہیں۔

سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے مظاہروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کے ہاتھ ایرانی عوام کے خون سے رنگے ہیں اور کچھ فسادی عوامی املاک کو نقصان پہنچا کر امریکی صدر ٹرمپ کو خوش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کرائے کے فوجیوں کو برداشت نہیں کرے گا اور ایرانی عوام سے اتحاد قائم رکھنے کی تاکید کی۔

ایرانی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران کی ریاستی خودمختاری کا احترام کرے اور کسی بھی مداخلت کو روکے۔ وزارت خارجہ کے مطابق داخلی معاملات پر امریکی بیانات مداخلت اور دھوکہ دہی ہیں۔

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ غیر ملکی حمایت یافتہ عناصر نے احتجاج کو تشدد کی طرف موڑنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام کی اکثریت ریاست اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے اور ایرانی قوم ہر سازش ناکام بنائے گی۔

Tags: #ایران #مظاہرے #تشدد #مہنگائی #اموات #حکومت_مخالف #سپریم_لیڈر #خامنہ_ای #ریاستی_خودمختاری #Iran #Protests #Violence #Inflation #Casualties #GovernmentOpposition #Khamenei #Sovereignty
Previous Post

نیو اسلام آباد ائیرپورٹ سمیت حیدرآباد اور سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی کی نجکاری کیلئے کمیٹی قائم

Next Post

خیبرپختونخوا: سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 11 خوارج ہلاک، اسلحہ برآمد

Next Post
خیبرپختونخوا: سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 11 خوارج ہلاک، اسلحہ برآمد

خیبرپختونخوا: سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 11 خوارج ہلاک، اسلحہ برآمد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم