Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

کس کو کیا تحائف ملے؟ توشہ خانہ کا مزید ریکارڈ سامنے آگیا

Web Desk by Web Desk
جنوری 12, 2026
in پاکستان
0
کس کو کیا تحائف ملے؟ توشہ خانہ کا مزید ریکارڈ سامنے آگیا

اسلام آباد: کس کس کو کیا تحائف ملے؟ توشہ خانہ کا مزید ریکارڈ سامنے آگیا

کابینہ ڈویژن نے اکتوبر تا دسمبر 2025 کی سہ ماہی کے دوران موصول ہونے والے توشہ خانہ تحائف کا ریکارڈ جاری کر دیا ہے۔ جاری دستاویزات کے مطابق اس مدت میں موصول ہونے والے تمام تحائف متعلقہ شخصیات نے توشہ خانہ میں جمع کرا دیے ہیں، جبکہ وفاقی حکومت نے شفافیت کے تحت یہ ریکارڈ عوام کے لیے پبلک کر دیا ہے۔

کابینہ ڈویژن کی دستاویزات کے مطابق اکتوبر تا دسمبر 2025 کی سہ ماہی میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، بلاول بھٹو زرداری، فرسٹ لیڈی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ، وزیر بجلی اویس لغاری، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور وفاقی وزیر اطلاعات عطاءتارڑ ان شخصیات میں شامل ہیں جنہوں نے تحائف وصول کیے۔

اسی طرح معاون خصوصی طارق فاطمی، صدر کے ملٹری سیکرٹری، صدر کے ترجمان مرتضیٰ سولنگی، آڈیٹر جنرل آف پاکستان، وزیر مملکت برائے ریلویز و خزانہ، مشرف زیدی، ڈی جی منرلز ڈاکٹر نواز احمد ورک، سیکرٹری اقتصادی امور، سیکرٹری آئی ٹی اور صدر کے اے ڈی سی سمیت دیگر افسران اور شخصیات بھی تحائف وصول کرنے والوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

کابینہ ڈویژن کے ڈیٹا کے مطابق اس سہ ماہی کے دوران موصول ہونے والے تحائف میں روضہ رسولؐ، خانہ کعبہ اور مکہ مکرمہ کے ماڈلز، پینٹنگز، پرفیومز، شیلڈز، کارپٹس، ٹی سیٹس، تلوار، خنجر، گلدان، گھڑیاں، ڈیکوریشن پیسز، سعودی کافی، کتابیں، رائل کیپ، یادگاریں، ٹیبل واچ، میٹرو بس کا ماڈل، قہوہ پاٹ، شرٹس، میوزیکل انسٹرومنٹس، کمبل، اسکارف اور ٹائیز سمیت دیگر اشیاء شامل ہیں۔

دستاویزات کے مطابق اکتوبر تا دسمبر 2025 کے دوران تمام وصول کنندگان نے موصول ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے ہیں۔ کابینہ ڈویژن ان تحائف کی مالیت کا تخمینہ لگانے کے عمل میں مصروف ہے، جس کے لیے متعلقہ کارروائی جاری ہے۔

واضح رہے کہ جاری کی گئی فہرست میں تحائف دینے والوں کے نام کا خانہ شامل نہیں کیا گیا، جبکہ گزشتہ مالی سال کی آخری ششماہی یعنی جنوری تا جون 2025 کی فہرست میں ملکی اور غیر ملکی تحائف دینے والی شخصیات کے نام بھی درج تھے۔

 

Tags: #توشہ_خانہ #اسلام_آباد #کابینہ_ڈویژن #شفافیت #وفاقی_حکومت #Toshakhana #Islamabad #CabinetDivision #Transparency #FederalGovernment
Previous Post

کراچی شدید سرد موسم کی لپیٹ میں، کم سے کم پارہ 6 ڈگری تک چلا گیا

Next Post

ایران کیخلاف مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں جس میں فوجی کارروائی بھی شامل ہے: صدر ٹرمپ

Next Post
ایران کیخلاف مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں جس میں فوجی کارروائی بھی شامل ہے: صدر ٹرمپ

ایران کیخلاف مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں جس میں فوجی کارروائی بھی شامل ہے: صدر ٹرمپ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم