عارف والا: گھر میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعے میں ماں اور دو کمسن بچیاں جاں بحق ہو گئیں۔
پولیس کے مطابق عارف والا میں ایک خاتون گھر میں گیس سلنڈر چولہے پر کھانا بنا رہی تھیں کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آگ گیس لیکج کے باعث لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گھر کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق اس آتشزدگی کے نتیجے میں ماں اور اس کی دو کمسن بیٹیاں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں، جب کہ خاندان کا سربراہ شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی شخص کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہے جبکہ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

