Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ایرانی قوم نے دشمنوں کی سازشوں کو خاک میں ملا دیا، حکومت کے حق میں مظاہرے تاریخی ہیں: خامنہ ای

Web Desk by Web Desk
جنوری 13, 2026
in بین الاقوامی
0
ایرانی قوم نے دشمنوں کی سازشوں کو خاک میں ملا دیا، حکومت کے حق میں مظاہرے تاریخی ہیں: خامنہ ای

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے حکومت کے حق میں ہونے والے مظاہروں پر قوم کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ عظیم ایرانی قوم نے آج ایک تاریخی دن رقم کیا ہے۔ ان کے مطابق آج کی عظیم ریلیوں نے غیر ملکی دشمنوں کی سازشوں کو خاک میں ملا دیا۔

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی دشمنوں کی سازشوں پر اندرونی کرائے کے ایجنٹوں سے عمل کروایا جانا تھا، لیکن عظیم ایرانی قوم نے دشمنوں کے مقابلے میں اپنے عزم اور اپنی شناخت کا بھرپور اظہار کیا۔ آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ آج کے مظاہرے امریکی سیاست دانوں کے لیے ایک واضح پیغام اور وارننگ تھے۔

ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ امریکا اپنے فریبی اقدامات بند کرے اور اپنے آلہ کاروں پر بھروسہ کرنا چھوڑ دے۔ ان کے مطابق ایرانی قوم مضبوط، طاقتور اور باخبر ہے، دشمن کو پہچانتی ہے اور ہمیشہ اس کے خلاف میدان میں موجود رہتی ہے۔

یاد رہے کہ ایرانی دارالحکومت تہران میں حکومت کے حق میں بڑا عوامی مظاہرہ ہوا جس میں مرد و خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین نے ایرانی پرچم اور آیت اللہ خامنہ ای کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔

 

Tags: #ایران #آیت_اللہ_خامنہ_ای #تہران #حکومتی_مظاہرہ #عوام #Iran #AyatollahKhamenei #Tehran #ProGovernmentRally #People
Previous Post

جمعرات تک اچکزئی کا بطور اپوزیشن لیڈر نوٹیفکیشن ہوجائے گا: بیرسٹر گوہر

Next Post

صدر ٹرمپ ایران کیخلاف فوجی طاقت کے استعمال سےگریز نہیں کریں گے: وائٹ ہاؤس

Next Post
صدر ٹرمپ ایران کیخلاف فوجی طاقت کے استعمال سےگریز نہیں کریں گے: وائٹ ہاؤس

صدر ٹرمپ ایران کیخلاف فوجی طاقت کے استعمال سےگریز نہیں کریں گے: وائٹ ہاؤس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم