امریکا نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور صدارت کے پہلے سال ایک لاکھ سے زائد ویزے منسوخ کر دیے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق منسوخ شدہ ویزوں میں کاروبار اور سیاحت کے لیے آنے والے افراد شامل ہیں جو مدت مکمل ہونے کے باوجود امریکا میں مقیم تھے۔
ان میں 8 ہزار طلبہ اور روزگار کے لیے آنے والے 2 ہزار 500 افراد شامل ہیں۔ زیادہ تر ایسے افراد ہیں جن کے خلاف مجرمانہ ریکارڈ یا قانونی خلاف ورزیوں کے شواہد موجود ہیں۔
محکمہ خارجہ کے مطابق ویزے منسوخ کرنے کی وجوہات میں شراب نوشی کے دوران گاڑی چلانا، تشدد، چوری، بچوں سے بدسلوکی، منشیات کی تقسیم اور مالی بدعنوانی شامل ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ نے واضح کیا کہ امریکا کو محفوظ رکھنے کے لیے ملک بدری اور ویزا منسوخی کی کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال اگست میں ٹرمپ انتظامیہ نے 55 ملین افراد کے ویزوں کا جائزہ لینے کا اعلان کیا تھا۔

