Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

بگ بیش لیگ: سست بیٹنگ کرنے پر کپتان نے محمد رضوان کو میدان سے باہر بلا لیا

Web Desk by Web Desk
جنوری 13, 2026
in کھیل
0
بگ بیش لیگ: سست بیٹنگ کرنے پر کپتان نے محمد رضوان کو میدان سے باہر بلا لیا

سڈنی: بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں میلبورن رینیگیڈز کے کپتان نے محمد رضوان کو بظاہر سست بیٹنگ کرنے پر دوران میچ ریٹائر آؤٹ کر دیا۔

پیر کو بی بی ایل کے 15ویں ایڈیشن کے 33ویں میچ میں یہ غیر معمولی واقعہ پیش آیا، جب میلبورن رینیگیڈز نے سڈنی تھنڈر کے خلاف میچ کے دوران وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو خود پویلین واپس جانے کا اشارہ کیا تاکہ کپتان خود بیٹنگ کے لیے آ سکیں۔

محمد رضوان 23 گیندوں پر 26 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے۔ بی بی ایل کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کپتان ول سدرلینڈ محمد رضوان کو پویلین جانے کا اشارہ کر رہے ہیں۔ اس دوران کمنٹیٹر نے بھی کہا کہ یہ بہت اچھا کیا، اور یہ کچھ وقت پہلے بھی کیا جا سکتا تھا۔

یہ واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا اور شائقینِ کرکٹ نے محمد رضوان کو زبردستی ریٹائر آؤٹ کیے جانے کو شرمناک قرار دیا۔

واضح رہے کہ محمد رضوان اس بی بی ایل سیزن میں بیٹنگ کے اعتبار سے مشکلات کا شکار رہے ہیں۔ وہ اب تک 8 میچوں میں 167 رنز بنا سکے ہیں، ان کی اوسط 20.88 رہی اور وہ ایک بھی نصف سنچری اسکور کرنے میں ناکام رہے۔

میچ کی مجموعی صورتحال کے مطابق، میلبورن رینیگیڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے۔

 

Tags: #BBL #MohammadRizwan #MelbourneRenegades #Cricket #SydneyThunder #بی_بی_ایل #محمد_رضوان #میلبرن_رینیگیڈز #کرکٹ #سڈنی_تھنڈر
Previous Post

امریکاکی ایران سے تجارت کرنیوالے ممالک پر پابندیاں، چین کا ردعمل سامنے آگیا

Next Post

آسٹریلیا ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ایلیسا ہیلی کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

Next Post
آسٹریلیا ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ایلیسا ہیلی کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

آسٹریلیا ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ایلیسا ہیلی کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم